عام انتخابات کی سرگرمیاں عروج پر ہیں اور تمام سیاسی جماعتیں حکمت علمی میں مصروف ہیں۔
اسی سلسلے میں ریاست راجستھان کے وزیراعلی اشوک گہلوت نے پریس کانفرنس میں کہا کہ مودی سے سچ قبول کروانا نا ممکن ہے۔
انہوں نے کہا کہ بھارت جیسے بڑے ملک کو متحد رکھنا اور تمام لوگوں کو ساتھ لے کر چلنا بہت ہی مشکل کام ہے۔ لیکن کانگریس نے اس کام کو بخوبی انجام دیا ہے جبکہ اس معاملے میں بی جے پی حکومت ناکام ثابت ہوئی ہے۔
اشوک گہلوت نے کہا کہ ملک اور آئین خطرے میں ہے اسی لیے اس مرتبہ بی جے پی کو اقتدار سے بے دخل کرنا بہت ضروری ہے۔