سیکر میں کانگریس کے سینیئر رہنما اور سابق مرکزی وزیر چودھری نارائن سنگھ کو سیاست میں 61 برس پورے ہونے پر سلامی اجلاس کا انعقاد کیا گیا تھا۔
اس دوران وزیر اعلی اشوک گہلوت نے مرکزی حکومت پر جہاں نشانہ لگایا وہیں، ریاست میں کرائے گئے ترقیاتی کاموں کا ذکر کرتے ہوئے آنے والے دنوں 50 ہزار اساتذہ کی بھرتی کی بات کہی ہے۔
اس اجلاس میں وزیر اعلی نے شہریت قانون اور سی اے اے سے متعلق مرکزی حکومت پر شدید نکتہ چینی کی۔
وزیراعلی نے کہا کہ اس برس کا سب سے بڑا مزاق اگر کوئی مانے تو وہ یہ ہوگا کہ ایک طرف وزیر داخلہ بیان دیتے ہیں کہ این آر سی کو پورے ملک میں نافذ کیا جائے گا۔ جبکہ دوسری جانب وزیر اعظم کہتے ہیں کہ این آر سی سے متعلق کوئی بات ہی نہیں ہوئی ہے۔ اشوک گہلوت نے کہا کہ آسام میں 19 لاکھ لوگ این آر سی کے دائرے سے باہر ہو گئے ہیں۔