ETV Bharat / state

'بابا رام دیو ملک سے معافی مانگیں' - راجستھان کے وزیر صحت رگھو شرما

راجستھان کے وزیر صحت رگھو شرما نے وزارت آیوش سے پتنجلی کی دوائی کورونیل فروخت کرنے کی اجازت دینے کے معاملے میں شدید رد عمل کا اظہار کیا ہے۔

'بابا رام دیو ملک کے عوام سے معافی مانگیں'

author img

By

Published : Jul 2, 2020, 11:03 AM IST

راجستھان کے وزیر صحت رگھو شرما نے کہا ہے کہ 'کورونا انفیکشن کے دوران بابا رام دیو نے ملک کے عوام کے ساتھ ایک بھدہ مذاق کیا ہے، لہذا انہیں ملک کے عوام سے معافی مانگنی چاہئے۔ بابا رام دیو کی کورونیل دوائی اب ایمیونٹی بوسٹر کے طور پر فروخت ہوگی۔ رگھو شرما نے کہا کہ 'کورونا کے دوران بابا رام دیو کا یہ کہنا کہ کورونیل دوا سے کورونا انفیکشن ٹھیک ہوجائے گا۔ یہ عام لوگوں کے ساتھ ایک بھدہ مذاق تھا۔

'بابا رام دیو ملک کے عوام سے معافی مانگیں'

صحت وزیر رگھو شرما نے کہا کہ 'ڈبلیو ایچ او اور آئی سی ایم آر کے پاس کورونا کی کوئی دوا نہیں ہے۔ ایسی صورتحال میں بابا رام دیو کورونا کی دوائی لائے تھے اور کہا تھا کہ اس دوا سے کورونا ٹھیک ہوجائے گا، لیکن اب اسے ایمیونٹی بوسٹر کے طور پر فروخت کریں گے۔ رگھو شرما نے کہا کہ 'ایمیونٹی بوسٹر کی حیثیت سے ہم پہلے ہی لوگوں کو کاڈھا پلا رہیں ہیں اور میں دعوی کرتا ہوں کہ اس میں موجود چیزیں کورونیل سے زیادہ کارگر ہے۔ اب تک ہم نے یہ کاڑھا 20 لاکھ لوگوں کو دی ہے۔ اس کے ساتھ ہی لوگوں میں ہومیوپیتھک دوائیں بھی تقسیم کی جارہی ہیں۔

رگھو شرما نے کہا کہ 'اب بابا رام دیو مان رہے ہیں کہ یہ ایمیونٹی بوسٹر ہے۔ جس دن اس کو لانچ کیا گیا اسی دن اس کو ایمیونٹی بوسٹر مان لینا چاہئے تھا۔ پتنجلی کاروبار کرتا ہے اور ہزاروں پروڈکٹ بھیجتا ہے ہمیں اس سے کوئی اعتراض نہیں ہے، کیونکہ تاجر کاروبار کرتے ہیں۔ لیکن کورونا دور میں جب آپ کاروبار کرنے بیٹھتے ہیں تو یہ چیز بہت تکلیف دہ ہے اور اسے برداشت نہیں کیا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں: جئے پور میں رام دیو کے خلاف مقدمہ درج

رگھو شرما نے کہا کہ 'اگر بابا رام دیو کورونا انفیکشن کے دوران لوگوں کو ریلیف دینا چاہتے ہیں تو انہیں یہ دوا مفت میں دینا چاہئے۔ ہم بھی لوگوں میں مفت کاڑھا بانٹ رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ 'بابا رام دیو نے بہت کاروبار کر لیا۔ اب انہیں اس ایمیونٹی بوسٹر کو مفت کر دینی چاہیئے۔ رگھو شرما نے بابا رام دیو سے اپیل کی اور کہا کہ وہ دوائی کے نام پر تجارت نہ کریں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.