اجمیر کے آدرش نگر پلیا Adarsh Nagar Palia of Ajmer علاقے میں ایک شوروم میں اچانک آگ لگ گئی۔ آگ اتنی شدید تھی کہ تین شو رومز جل کر راکھ ہو گئے۔ معاملے کے بارے میں جانکاری دیتے ہوئے عینی شاہد ارون شرما اور فائر بریگیڈ کے ملازمین نے بتایا کہ بہاری گنج کے قریب آدرش نگر میں واقع آڈی کلورٹ پر واقع ایچ پی فرنیچر کے شو روم میں علی الصبح 7 بجے آگ لگ گئی۔ آگ اتنی شدید تھی کہ اس نے قریبی فوڈ شو روم اور ملبوسات کی دکان کو اپنی لپیٹ میں لے لیا۔ فائر بریگیڈ کو آگ پر قابو پانے میں کافی مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔ فائر بریگیڈ کی 8 سے 10 کے قریب گاڑیاں آگ بجھانے میں مصروف تھی، جب کہ بڑی مشکل سے آگ پر قابو پایا جاسکا۔
مزید پڑھیں:
- Biker Injured in Ajmer: اجمیر میں زیر تعمیر روڈ کے گڑھے میں گر کر بائک سوار شدید زخمی
- Online Fraud With CRPF Constable: اجمیر میں سی آر پی ایف جوان کے ساتھ آن لائن دھوکہ دہی