اس دوران ریلوے اسٹیشن پر کثیر تعداد میں پولیس کے جوان بھی تعینات کیے گئے تھے، اور تمام اعلیٰ افسران بھی موقع پر موجود تھے۔
بھارتی ریاست راجستھان میں گزشتہ کئی روز سے اپنے گھر پر جانے کے لئے پریشان دوسری ریاستوں کے مزدورں کو لے کر اسپیشل ٹرین روانہ ہوگئی، ان ٹرینوں میں ایک ساتھ کثیر تعداد میں مزدوروں کو روانہ کیا گیا ہے، جب یہ مزدور روانہ ہورہے تھے تو ان کے چہرے پر الگ ہی خصوصی نظر آرہی ہے۔
وہی ان مزدوروں کو پہلے کورنٹین سینٹر سے ریلوے اسٹیشن تک بسوں کے ذریعے لایا جاتا ہے اور اس کے بعد انہیں ٹرین میں بیٹھا کر روانہ کیا جا رہا ہے، وہیں ریلوے اسٹیشن پر سوشل ڈسٹنسنگ کا بھی پورا خیال رکھا جا رہا تھا۔
ریلوے اسٹیشن کے باہر پولیس اور ریلوے پولیس کے جوان ان تمام لوگوں کو حکومت کی جانب سے جاری کی گئی ایڈوائزری کے بارے میں بتاتے ہیں۔ وہی اسٹیشن پر ہی ان تمام لوگوں کی میڈیکل ٹیم کی جانب سے جانچ کی گئی، اس کے بعد ٹرین میں بٹھایا گیا۔
واضح رہے کہ ریاست راجستھان میں لاک ڈاؤن ہونے کی وجہ سے کثیر تعداد میں دیگر ریاستوں کے مزدور جو راجستھان میں کام کررہے تھے، وہیں پھنس گیے تھے اس کے بعد وہ بار بار اپنے گھر پر جانے کا مطالبہ کرتے ہوئے نظر آرہے تھے۔
اپنے گھروں کو روانہ ہونے والے مزدوروں کے چہرے پر خوشی جھلک رہی تھی۔ مزدوروں کا کہنا تھا کہ کورونا وائرس کے پیش نظر لاک ڈاؤن ہونے کی وجہ سے وہ اپنے گھر نہیں جاپا رہے تھے ایسے میں لاک ڈاؤن میں 17 مئی تک توسیع کر دی گئی تھی جس کے بعد اب حکومت کی جانب سے جو انتظام کیے گئے وہ کافی زیادہ بہترین ہے۔
مزدوروں کا کہنا ہے کہ ہمارے پاس کھانے پینے کی اشیاء سمیت دیگر چیزیں ہیں، کسی طرح سے کوئی بھی پریشانی کا سامنا ہمیں سفر میں نہیں کرنا پڑے گا۔