ETV Bharat / state

اجمیرمیں جشن میلاد النبیﷺ کی تیاریاں

اجمیر شریف درگاہ میں جشن رحمت العالمین کا آغاز ہو چکا ہے۔ عقیدت مند جشن رسولﷺ کی محفل کا اہتمام کر رہے ہیں۔

اجمیر میں جشن میلاد النبیﷺ کی تیاریاں
اجمیر میں جشن میلاد النبیﷺ کی تیاریاں
author img

By

Published : Oct 21, 2020, 2:33 PM IST

رسول اکرم نبی پاک حضرت محمد مصطفی صلی اللہ علیہ وسلم کی یوم ولادت کی آمد کے موقع پر مسرت اور جشن کا ماحول دیکھا جارہا ہے۔ ہربرس کی طرح رواں برس بھی آمد رسول جشن کی تیاریاں شروع ہوگئی ہیں۔ لیکن اس مرتبہ کورونا وبا کے مدنظر حکومت کی گائیڈ لائن کا خاص احترام کیا جائے گا۔

اجمیر میں جشن میلاد النبیﷺ کی تیاریاں

اس سلسلے میں ریاست راجستھان کی اجمیر شریف درگاہ میں جشن رحمت اللعالمین کا آغاز ہو چکا ہے۔ عقیدت مند جشن آمد رسولﷺ کی محفل کا اہتمام کر رہے ہیں۔ خاص بات یہ ہے کہ رواں برس کورونا وبا گائیڈ لائن کا خیال رکھا جا رہا ہے۔ زائرین سماجی فاصلہ اور ماسک کا بھی استعمال کررہے ہیں۔

اس موقع پر درگاہ اجمیر شریف خادموں کی تنظیم شیخ زادگان کے سیکریٹری احتشام چشتی نے کہا سلطان الہند حضرت خواجہ غریب نواز رحمتہ اللہ علیہ کی بارگاہ میں عید میلاد النبی کے موقع پر درگاہ کو خوبصورت روشنی سے سجایا جاتا ہے۔ اور میلاد کی محفل کا اہتمام کیا جاتا ہے جس میں ملک بھر سے کثیر تعداد میں زائرین اجمیر آتے ہیں اور نیاز و نذر کے ساتھ لنگر تقسیم کر جشن آمد رسول مناتے ہیں۔

ہر برس اجمیر میں عقیدت مند جلوس اور جلسہ منعقد کرتے ہوئے جشن مناتے ہیں۔ لیکن اس بار کورونا وبا کی وجہ سے حکومت ہند کی گائیڈ لائن پر عمل کرتے ہوئے جشن منایا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں:پنجاب کے بعد راجستھان اسمبلی میں زرعی قوانین کے خلاف قرارداد پیش ہوگی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.