اجمیر: ریاست راجستھان کے جودپور اور اجمیر میں غریب لڑکیوں کے لئے اجتماعی شادیوں کی شاندار تقریبات کا اہتمام کیا گیا۔ اجتماعی شادی کی تقریبات میں جودھپورمیں 82 اور اجمیر 11 جوڑے ازداجی رشتے سے منسلک ہو گئے۔
اس موقع پر اجتماعی شادی کی تقریب کا اہتمام کرنے والوں نے ایسے دولہا دلہن کی رجسٹریشن فیس بھی خود بھری جو اس کی ادائیگی نہیں رسکتے تھے۔ غریب اور ضرورت مند والدین اپنی بچیوں کے نکاح پر اللہ کا شکر ادا کرتے نظر آئے۔
جودھپور میں جمعیعت القریش سوسائٹی اور اجمیر میں راجستھان شیخ عباسی بہشتی الپ سنکھیک مہاسبھا نے اس اجتماعی شادیوں کا خرچ اٹھایا۔ جبکہ اجمیر میں دو دلہنوں کے تمام اخراجات عباسی سماج نے ادا کیے ۔ ایسے میں سماجک تنظیمیں بھی اپنی خدمت انجام دے رہی ہے۔
یہ بھی پڑھیں:اجمیر میں خواجہ معین الدین چشتی (رح) کے سالانہ عرس کی سیکورٹی کا جائزہ لیا گیا
جتماعی شادیوں کی تقریبات میں باراتیوں کے کھانے پینے اور دلہن کو ضروریات کے تمام سامان دئیے گئے ۔ نکاح کے وقت دولہا دلہن کے چہروں پر خوشی اور ان کے والدین کی ذمہ داری پوری ہونے پر سکون کی جھلک دکھائی دی۔ یہی وجہ ہے کہ مسلم سماج میں اجتماعی شادی میں تمام طبقے کے لوگ شرکت کر رہے ہیں اور اپنے بچوں کی شادی کروا رہے ہیں۔