ETV Bharat / state

Man Chops Aunt into Pieces بھتیجے نے چاچی کو قتل کرنے کے بعد لاش کے دس ٹکڑے کردیے

author img

By

Published : Dec 18, 2022, 8:03 AM IST

Updated : Dec 18, 2022, 10:43 AM IST

جے پور میں ایک خاتون کے قتل کے بعد اس کی لاش کے 10 ٹکڑے کر کے جنگلوں میں پھینک دیے گئے۔ پولیس ملزم کو گرفتار کر کے پوچھ گچھ کر رہی ہے۔ Man Chops Aunt into Pieces

جے پور
جے پور

جے پور: دارالحکومت کے ودیادھر نگر تھانہ علاقے میں ایک سنسنی خیز معاملہ سامنے آیا ہے۔ یہاں ایک بھتیجے نے اپنی چاچی کا قتل کردیا۔ اس کے بعد لاش کو ٹھکانے لگانے کے لیے کچن میں گیا اور اس کے کئی ٹکڑے کیے اور پھر موقع دیکھ کر لاش کے ٹکڑے جنگل میں پھینکتا رہا۔ ملزم نے نعش کو ٹھکانے تو لگادیا مگر جب وہ کچن میں خون کے دھبے کو صاف کر رہا تھا اسی دوران وہاں مقتولہ کی بیٹی پہنچ گئی اور اس نے اس کی اطلاع پولیس کو دی۔ پولیس نے موقعے پر پہنچ کر قاتل کو گرفتار کر لیا۔ Man Chops Aunt into Pieces

مقتولہ سروج شرما کی دو بیٹیاں اور ایک بیٹا ہے۔ دونوں بیٹیاں شادی شدہ ہیں اور بیٹا بیرون ملک میں رہتا ہے۔ چھوٹی بیٹی پوجا نے اپنی ماں کے قتل کا مقدمہ درج کرایا ہے۔ ڈی سی پی نارتھ پیرس دیشمکھ نے بتایا کہ شکایت کنندہ کے چچا کا بیٹا انوج، مقتولہ سروج کی دیکھ بھال کرتا تھا۔ انوج اور سروج دیوی ودیادھر نگر کے ایک فلیٹ میں رہتے تھے۔ انوج کے اخراجات سروج دیوی برداشت کرتی تھیں۔

مقتولہ سروج کے شوہر کا تقریباً 27 سال قبل انتقال ہوا تھا۔ 11 دسمبر کو انوج نے بیکانیر میں شکایت کنندہ پوجا کو فون کیا اور پوجا سے کہا کہ چاچی شام کو گائے کو روٹی دینے گئی تھی اور اس کے بعد گھر نہیں آئی۔ انوج نے پوجا کو بتایا کہ اس نے ودیادھر نگر پولیس اسٹیشن میں گمشدگی کا مقدمہ درج کرایا ہے اور پولیس اس کا سراغ لگانے کی کوشش کر رہی ہے۔

پوجا کو اس کی بات پر یقین نہیں ہوا اور انوج کو بتائے بغیر وہ 13 دسمبر کو جے پور پہنچ گئی جہاں انوج اور اس کی ماں رہتی ہیں۔ جب پوجا فلیٹ پر پہنچی تو انوج کچن میں خون کے دھبے دھو رہا تھا۔ پوجا نے انوج سے خون کے بارے میں پوچھا تو انوج نے کہا کہ ان کی ناک سے خون بہہ رہا ہے۔ اس کے بعد انوج وہاں سے چلا گیا۔ پوجا نے پہلے اپنی بہن کو اس بارے میں بتایا اور پھر پولیس کو اطلاع دی۔

پولیس نے جب تفتیش کی تو معلوم ہوا کہ انوج نے اپنی چاچی کو قتل کر کے ان کی لاش کے کئی ٹکڑے کر دیے تھے۔ فی الحال پولیس نے مکمل انکشاف نہیں کیا ہے لیکن پولیس کا کہنا ہے کہ انوج کو اپنی تائی کو بار بار ٹوکنا برا لگتا تھا۔ اس لیے اس نے کچن میں کام کرنے دوران تائی کے سر پر ہتھوڑے سے حملہ کرکے قتل کردیا۔ اس کے بعد لاشوں کو ٹکڑے ٹکڑے کر کے دہلی روڈ پر جنگلوں میں ٹھکانے لگادیا۔ فی الحال پولس اس پورے واقعہ کی سنجیدگی سے تحقیقات کر رہی ہے۔

یہ بھی پڑھیں : Lawyer Got Erotic in Virtual Hearing: فحش سلوک کرنے والے وکیل نے خاتون کو چار لاکھ روپیے معاوضہ ادا کیا

Last Updated : Dec 18, 2022, 10:43 AM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.