ETV Bharat / state

بیکانیر میں سڑک حادثہ، دو ہلاک

کولایت اور گولہباری کے درمیان سڑک حادثے میں ایک ٹرک اور ڈمپر میں آگ لگ گئی۔

author img

By

Published : Jun 27, 2020, 1:42 PM IST

بیکانیر میں سڑک حادثہ، دو ہلاک
بیکانیر میں سڑک حادثہ، دو ہلاک

ریاست راجستھان کے بیکانیر شہر کے علاقہ کولایت اور گولہباری کے درمیان سڑک حادثے میں ایک ٹرک اور ڈمپر میں ٹکر سے آگ لگ گئی۔

بتایا جا رہا ہے کہ 'دونوں گاڑیوں کے ڈرائیور آتشزدگی کا شکار ہوگئے۔'

بیکانیر میں سڑک حادثہ، دو ہلاک

اطلاع ملتے ہی پولیس اور فائر بریگیڈ کی ٹیم موقع واردات پر پہنچ گئی۔ فائر بریگیڈ کی ٹیم نے تھوڑی دیر میں آگ پر قابو پا لیا اور دونوں ڈرائیور کی لاش کو باہر نکالا۔

بیکانیر گجنیر تھانہ علاقہ کے کولایت ایس ایچ او وکاس وشنوی موقع پر پہنچ گئے۔ انہوں نے دونوں لاشوں کی تصدیق کی۔

وہیں اس حادثے میں ٹریفک جام ہوگیا اور لوگوں کی بھیڑ جمع ہو گئی۔

فی الحال پولیس نے تفتیش شروع کر دی ہے اور دونوں ڈرائیورز کے رشتے داروں کو حادثے کی خبر کر دی گئی ہے

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.