ETV Bharat / state

ہنومان گڑھ میں میگا ہائی وے پر لوٹ - نقدی اور موبائل کی لوٹ

ٹاؤن پولیس کے مطابق 'بدمعاشوں کا تعلق قریبی گاؤں سے ہونے کا شبہ ہے۔ پولیس بدمعاشوں کی تلاش کر رہی ہے۔'

ہنومان گڑھ میں میگا ہائی وے پر لوٹ
ہنومان گڑھ میں میگا ہائی وے پر لوٹ
author img

By

Published : Aug 31, 2020, 12:33 PM IST

ریاست راجستھان کے ہنومان گڑھ کے ٹاؤن تھانہ علاقہ میں موٹرسائیکل پر سوار بدمعاشوں نے تین افراد سے نقدی اور موبائل فون لوٹ لئے۔

پولیس ذرائع نے بتایا کہ 'مخالفت کرنے پر بدمعاشوں نے دیسی کٹے سے فائر بھی کیا۔'

واقعے کی اطلاع ملتے ہی ہنومان گڑھ کے ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ پولیس عطرسنگھ شیوران، ہنومان گڑھ ٹاؤن تھانہ انچارج رمیش ماچرا اور اسسٹنٹ سب انسپکٹر پرکاش پولیس فورس کے ہمراہ موقع پر پہنچے اور ناکہ بندی کی، لیکن بدمعاشوں کا کوئی سراغ نہیں لگا۔

پولیس نے بتایا کہ 'ضلع چورو کے راجلدیسر کے رہنے والے کپل دیو سونی، اوم پرکاش پاریک اور سریندر سوامی کیس پرانی پک اپ کا سودہ کرنے کے لئے شری گنگا نگر آ رہے تھے۔ رات تقریبا ڈھائی بجے نید آنے پر سنگریا کشن گڑھ (اجمیر) میگا ہائی وے پر مندر کے نزدیک گاڑی کھڑی کردی اور تینوں گاڑی میں سو گئے۔ صبح تقریباََ چار بجے تین مسلح نوجوانوں نے انہیں اٹھایا اور پستول دیکھا کر ان سے نقدی اور موبائل فون اور پرس لوٹ لئے ۔ مخالفت کرنے پر ایک بدمعاش نے گولی چلا دی۔'

یہ بھی پڑھیں: بیرون ملک سے آنے والے ہرفرد کو کورونا ٹیسٹ کرانا ہوگا

ٹاؤن پولیس کے مطابق 'بدمعاشوں کا تعلق قریبی گاؤں سے ہونے کا شبہ ہے ۔ پولیس بدمعاشوں کی تلاش کر رہی ہے۔'

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.