ریاست راجستھان کے ضلع سروہی کے چھیبا گاؤں میں ایک چار سالہ بچہ کھیلتے وقت کھلے بورویل میں گر گیا۔
اس واقعے کے بعد اہل خانہ اور دیگر افراد نے پولیس انتظامیہ کو اطلاع دی جس کے بعد پولیس جائے واقعہ پر پہنچی اور پولیس کے اہلکار، ریسکیو ٹیم کی مدد سے بچے کو باہر نکالنے کی کوشش میں مصروف ہیں۔
بتایا جارہا ہے کہ بچہ 15 فٹ کی گہرائی میں پھنسا ہوا ہے۔ موقع پر موجود عہدیدار بچہ کو آکسیجن اور پانی کی فراہمی کر رہے ہیں۔ فی الحال بچے کو بچانے کا کام جاری ہے۔