ETV Bharat / state

Thief Stole Lemons in Jaipur: موہانہ منڈی سے چور 50 کیلو لیموں چرا کر فرار، دیکھیں ویڈیو

اس وقت لیموں بھی چوروں کے لیے قیمتی شے بن گیا ہے۔ یہی وجہ ہے کہ ڈرائی فروٹ کے حساب سے فروخت ہونے والے اس پھل پر ہاتھ صاف کیا جا رہا ہے۔ جے پور کی موہانا منڈی سے ایک ویڈیو سامنے آیا ہے، جس میں لیموں کی چوری نظر آرہی ہے۔ اس فوٹیج کی بنیاد پر شکایت درج کرائی گئی ہے اور اب پولیس نے لیموں چور کی تلاش شروع کردی ہے Muhana Mandi, Jaipur ۔

Muhana Mandi, Jaipur
Muhana Mandi, Jaipur
author img

By

Published : Apr 23, 2022, 9:09 PM IST

جے پور: حال کے دنوں میں 400 روپے فی کلو فروخت ہونے والے لیموں پر اب چور نظریں جمائے ہوئے ہیں۔ موہانہ منڈی سے چور 50 کلو لیموں چرا کر فرار ہو گیا۔ جس کی سی سی ٹی وی فوٹیج پولیس نے پکڑ لی ہے۔ جس میں چور ای رکشہ پر بازار میں داخل ہوتا ہے اور پھر لیموں سے بھرا ایک کیرٹ چوری کرتا ہے اور اسے ای رکشہ میں رکھ کر فرار ہو جاتا ہے۔ حیران کن بات یہ ہے کہ جب پریشان تاجر کے گھر دوسری بار چوری ہوئی تب اسے معلوم ہوا کہ 50 کلو لیموں بھی چوری ہو چکا ہے۔ اس کے بعد متاثرہ تاجر دیپک نے موہانہ پولیس اسٹیشن میں لیموں چوری کا مقدمہ درج کرایا Jaipur Mandi CCTV Footage Shows Man Stealing Sour Fruit۔

ویڈیو دیکھیے۔

ایس ایچ او لکھن سنگھ نے بتایا کہ موہانہ منڈی کے سبزی بلاک میں لیموں اور دیگر سبزیوں کا ہول سیل کاروبار کرنے والے دیپک کی دکان سے لیموں چوری ہوئے ہیں۔ رپورٹ درج کرنے کے بعد سی سی ٹی وی فوٹیج میں نظر آنے والے لیموں چور کی تلاش جاری ہے۔ چور نے ایک دن میں 50 کلو لیموں چرا لیے، جن کی قیمت تقریباً 20 ہزار بتائی جا رہی ہے۔ 8 چور نے لگ بھگ آٹھ دن قبل متاثرہ تاجر دیپک کی دکان سے لیموں کا ایک کارٹن چوری کیا۔ دیپک اور وہاں کام کرنے والے ملازمین کو اس کی خبر تک نہیں تھی۔

مزید پڑھیں:

بعد میں ایک اور چوری کے بعد اس کی خبر ہوئی تو کاروباری کے ہوش اُڑ گئے۔ جمعہ کی شام جب لیموں کے سٹاک کو چیک کیا گیا تو دو کارٹن غائب پائے گئے جن میں 50 کلو لیموں رکھے گئے تھے۔ اس کے بعد دکان میں لگے سی سی ٹی وی کیمرے کی فوٹیج کو سکین کیا گیا اور ای رکشہ پر سوار چور نظر آ گیا جس کے بعد دیپک نے موہانہ پولیس اسٹیشن میں چوری کا مقدمہ درج کرایا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.