راجستھان کی دارالحکومت جے پور میں منشیات کے خاتمے کو لے کر پولیس انتظامیہ کی جانب ایک مہم کی شروعات کی گئی، اس کے تحت جےپور پولیس روزانہ منشیات کے عادی سیکڑوں نوجوانوں کو حراست میں لے کر کارروائی کررہی ہے۔
اس سلسلے میں پولیس کے جوانوں کا کہنا ہے کہ موجودہ وقت میں نوجوانوں کی بڑی تعداد نشے کی گرفت میں آتا جا رہا ہے۔ اس کو دیکھتے ہوئے پولیس انتظامیہ نے منشیات کے عادی نوجوانوں کو بچانے کے لیے اس مہم کی شروعات کی ہے۔ اور اس مہم کو کامیاب بنانے کے لیے مقامی باشندوں کا تعاون ضروری ہے۔
مزید پڑھیں:شاہجہاں پور: 1.16 کروڑ روپئے مالیت کی منشیات برآمد، ایک اسمگلر گرفتار
وہیں جے پور کے الگ الگ علاقوں میں پولیس انتظامیہ کی جانب سے منعقد میٹنگ میں عوام سمیت دیگر تنظیموں کے ذمہ داران اور عہدیداران سمیت کثیر تعداد میں لوگ شرکت کررہے ہیں۔