ETV Bharat / state

Langar in Ajmer Sharif کرناٹک کے وزیر ضمیر احمد خان کےیوم پیدائش کےموقع پر اجمیر شریف میں لنگر کا اہتمام

author img

By

Published : Aug 2, 2023, 3:07 PM IST

ریاست کرناٹک کے اقلیتی ہاؤسنگ ویلفیئر اور وقف وزیر بی زیڈ ضمیر احمد خان کے یوم پیدائش کے موقع پر ان کے مداحوں نے اجمیر شریف درگاہ پر چادر چڑھائی اور لنگر کا اہتمام کیا۔

کرناٹک کے وزیر ضمیر احمد خان کے جنم دن کےموقع پر اجمیر شریف میں لنگر کا اہتمام

اجمیر: کرناٹک کے وزیر ضمیر احمد خان اجمیر شریف درگاہ سے بے حد عقیدت رکھتے ہیں اور اکثر یہاں اپنی حاضری دیتے رہے ہیں۔ یہی وجہ ہے کہ اجمیر درگاہ پر ان کے لیے خصوصی دعائیں کی جا رہی ہیں۔

صوفی بزرگ حضرت خواجہ غریب نواز رحمتہ اللہ علیہ کی درگاہ کے خادم سید سمیر چشتی کے مطابق ضمیر احمد خان کا 57 واں جنم دن ہے۔ اس موقع پر ایس کے آر مارکیٹ بنگلور کی سماجی کارکن ناظمہ ایوب خان نے حضرت خواجہ غریب نواز رحمۃ اللہ علیہ کی مزار پر گلہائے عقیدت پیش کرتے ہوئے ضمیر احمد کی لمبی عمر کے لیے دعا کی۔

انہوں نے کہاکہ درگاہ میں دعا خیر کے بعد خاص و عام زائرین میں لنگر بھی تقسیم کیا گیا۔ اہم بات یہ ہے کہ ضمیر احمد خان کرناٹک کے ایک بڑے مسلم لیڈر ہیں اور سماجی کاموں میں ہمیشہ آگے رہتے ہیں۔ یہی وجہ ہے کہ ان کے لاکھوں چاہنے والے ان کی خوشیوں بھری زندگی اور درازی عمر کے لیے دعاگو ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:Urs Shareef خواجہ غریب نوازؒ کے دو مریدین کا عرس

غور طلب ہے کہ جب کبھی بھی ضمیر احمد پر خوشی یا غم کا ماحول ہوتا ہے تو خواجہ غریب نواز کی درگاہ پر وہ حاضری دیتے ہیں یا پھر ان کے مداحوں کے معرفت خواجہ صاحب کی بارگاہ میں عقیدت کی چادر پھول پیش کر دعا خیر کروائی جاتی ہے, یہی وجہ ہے کہ ان کے یوم پیدائش کے موقع پر خواجہ صاحب کے درگاہ میں ضمیر احمد کی صحت تندرستی اور سلامتی کی دعا کی گئی ہے,

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.