ریاست راجستھان کے شہر اجمیر میں جہاں ایک طرف کورونا وبا کا عوام میں خوف ہے تو وہیں دوسری جانب اب شہر میں مسلسل بڑھتی چوری کی واردات سے شہر والوں کی راتوں کی نیند اور دن کا سکون چھِن گیا ہے۔
اجمیر میں چوری کی واردات آئے دن منظرعام پر آرہی ہیں ایسا ہی ایک معاملہ درگاہ علاقے کے خادم محلے میں بھی سامنے آیا ہے، جہاں چوروں نے ایک مکان میں گھس کر سونے چاندی کے زیور اور نقدی پر ہاتھ صاف کیا ہے۔
خادم محلہ بڑی ہٹائی کی رہنے والی رئیسہ بیگم نے بتایا کہ شاطر چوروں نے ان کے گھر سے آٹھ تولہ سونا، اٹھارہ ہزار نقد اور ایک موبائل فون پر ہاتھ صاف کیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ جس وقت یہ چوری ہوئی اس وقت وہ اپنے شوہر کے ساتھ پہلی منزل پر سو رہی تھیں لیکن انہیں چوروں کی ہونے کی بھنک تک نہیں لگی۔
واضح رہے کہ چوری کی واردات کے بعد جب شاطر آپس میں رقم کی تقسیم کررہے تھے تو ان کی آنکھ کھل گئی جب انہوں نے نیچے آ کے دیکھا تو چور بھاگ گئے۔
خیال رہے کہ فی الحال چوری کی واردات کا معاملہ پولیس سٹیشن میں درج کروادیا گیا ہے اور اب پولیس اس معاملے میں سی سی ٹی وی فوٹیج تلاش رہی ہے، تاکہ چوروں کی پہچان کی جائے اور ان کو جلد گرفتار کیا جائے۔