ETV Bharat / state

راجستھان: نابالغ لڑکی کا ریپ کے بعد قتل، ملزم گرفت سے باہر - لڑکی کا ریپ کے بعد قتل

سروہی میں چار دن قبل ایک نابالغ لڑکی کا ریپ کرنے کے بعد اسے قتل کردیا گیا، ملزم ابھی تک پولیس کی گرفت میں نہیں آسکا ہے۔

image
image
author img

By

Published : Oct 1, 2020, 5:27 PM IST

راجستھان کے ضلع سروہی کے انادرا تھانہ حلقے میں چار دنوں قبل ایک نابالغ لڑکی کے ساتھ ریپ کا واقعہ پیش آیا اور ملزم اسے وہیں قتل کرکے فرار ہوگیا۔

اس واقعہ کے مقتول کے اہلخانہ نے انادرا پولیس اسٹیشن میں کیس درج کرایا تھا لیکن چار دن گزرجانے کے بعد بھی ملزم ابھی تک پولیس کی گرفت سے باہر ہے۔

اطلاع کے مطابق 25 ستمبر کو 6 برس کی ایک کمسن لڑکی کا ایک لڑکے نے ریپ کردیا اور متاثرہ لڑکی کا گلا گھونٹ کر قتل کردینے کے بعد ملزم وہاں سے فرار ہوگیا، اطلاع ملنے پر پولیس جائے واقعہ پر پہنچی اور پوسٹ مارٹم کرنے بعد لاش کو اہلخانہ کے حوالہ کردیا گیا۔

نابالغ لڑکی کا ریپ کے بعد قتل

اس معاملے میں مقامی رکن اسمبلی سییم لوڈھا نے مقتول لڑکی کے اہلخانہ سے ملاقات کی اور اس معاملے میں سخت کارروائی کرنے کا تیقن دیا۔

لوڈھا نے پولیس کو سخت کارروائی کرنے کے احکامات بھی جاری کیے ہیں، ملزم کو پکڑنے کے لیے پولیس نے 5 ٹیمیں تشکیل دی ہیں جو ملزم کو تیزی سے تلاش رہی ہیں۔

اس کے علاوہ ضلع اجمیر کے رام گنج علاقے میں بھی ایک شادی شدہ خاتون کے ساتھ جنسی زیادتی کرنے کا شرمناک واقعہ پیش آیا ہے، متاثرہ خاتون نے اپنے بھائی کے ساتھ جاکر پولیس میں رپورٹ درج کروائی۔

پولیس نے معاملے کی نزاکت دیکھتے ہوئے ملزم کی تلاش شروع کردی ہے اور اس کے اہلخانہ سے بھی پوچھ گچھ کی جارہی ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.