ETV Bharat / state

810th Urs of Khawaja Gharib Nawaz: خواجہ صاحب کے صندل سے کئی بیماریوں سے شفا ملتی ہے، زائرین - اجمیر کی خبر

درگاہ اجمیر شریف میں حضرت خواجہ غریب نوازؒ کے 810ویں سالانہ عرس کے موقع پر صندل اتارنے کی تقریب منگل کی شب ادا کی گئی۔ اس بارے میں معلومات دیتے ہوئے خادم سید قطب الدین سخی Khadim Syed Qutbuddin Sakhi نے بتایا کہ چاند کی 28 تاریخ کو ہر سال مزار شریف سے صندل اتارنے کی رسم ادا کی جاتی ہے۔ اس دوران خدام خواجہ صندل اتار کر عقیدت مندوں میں تقسیم کرتے ہیں۔

خواجہ صاحب کے صندل سے کئی بیماریوں سے شفا ملتی ہے، زائرین

author img

By

Published : Feb 2, 2022, 7:56 PM IST

اجمیر: عالمی شہرت یافتہ صوفی حضرت خواجہ غریب نوازؒ کا 810 واں 810th Urs of Khawaja Gharib Nawaz عرس مبارک کا صندل اتارا گیا۔ یہپ صندل سالانہ عرس سے ایک دن قبل مزار شریف سے اتار لیا جاتا ہے۔

خواجہ صاحب کے صندل سے کئی بیماریوں سے شفا ملتی ہے، زائرین

حضرت خواجہ صاحب کا صندل حاصل کرنے کے لیے ملک بھر سے عقیدت مند اجمیر پہنچتے ہیں۔ زائرین کا ماننا ہے کہ یہ صندل ان کے تمام دکھ، درد اور تمام بیماریوں کو دور کرتی ہے اور سال بھر ان کے گھروں میں خوشیاں برقرار رہتی ہیں۔

خادم سید قطب الدین سخی کے مطابق خواجہ صاحب کی مزار مبارک سے صندل اتارنے کے بعد اسے زائرین میں تقسیم کیا جاتا ہے۔ صندل کی رسم کے بعد 'جنت' کا دروازہ بھی کھول دیا جاتا ہے۔ اس مقدس موقع پر زائرین آستانہ شریف کے باہر کھڑے رہتے ہیں اور خادم سے صندل حاصل کرنے کا انتظار کرتے ہیں۔ صندل حاصل کرنے کے لیے زائرین کا ہجوم جمع ہو جاتا ہے اور دعا کا سلسلہ شروع ہو جاتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: khwaja Garib Nawaz Dargah Deg Auction: اجمیر درگاہ کی دیگ کا ٹھیکہ ایک کروڑ سے زائد میں

خواجہ صاحب کے صندل کو ان کے چاہنے والے سال بھر پانی میں ملا کر پیتے ہیں، جس سے ہر بری بیماری سے نجات ملتی ہے۔ خواجہ غریب نواز ؒ کے صندل میں عرق گلاب اور کیوڑا بھی ملایا جاتا ہے۔

واضح رہے کہ اجمیر شریف درگاہ عرس میں شرکت کے لیے ملک بھر سے لاکھوں زائرین آتے ہیں۔ ایسے میں خادمو اور درگاہ کمیٹی کے ساتھ ساتھ ضلع انتظامیہ نے بھی مناسب انتظامات کرتے ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.