ETV Bharat / state

Rajasthan Congress New Building کھرگے اور راہل ہفتہ کو راجستھان کانگریس کی نئی عمارت کا سنگ بنیاد رکھیں گے - منڈل کانگریس کمیٹیوں

چترویدی نے بتایا کہ اس موقع پر وہ ریاستی کانگریس کمیٹی کے بوتھ صدور، منڈل کانگریس کمیٹیوں، بلاک کانگریس کمیٹیوں، ضلع کانگریس کمیٹیوں اور ریاستی عہدیداروں کی مشترکہ کانفرنس سے خطاب کریں گے۔

راہل
راہل
author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Sep 21, 2023, 10:43 PM IST

جے پور: کانگریس کے قومی صدر ملکارجن کھڑگے اور پارٹی کے سابق صدر راہل گاندھی ہفتہ کو جے پور میں راجستھان کانگریس کی نئی عمارت کا سنگ بنیاد رکھیں گے۔

ریاستی کانگریس کمیٹی کے جنرل سکریٹری اور ترجمان سوارنیم چترویدی نے کہا کہ کھرگے اور راہل گاندھی مانسروور میں ریاستی کانگریس کمیٹی کی نئی عمارت کا سنگ بنیاد رکھنے کے لیے 23 ستمبر کو جے پور آئیں گے اور وہ تقریباً ساڑھے 11 بجے اس کا سنگ بنیاد رکھیں گے۔

چترویدی نے بتایا کہ اس موقع پر وہ ریاستی کانگریس کمیٹی کے بوتھ صدور، منڈل کانگریس کمیٹیوں، بلاک کانگریس کمیٹیوں، ضلع کانگریس کمیٹیوں اور ریاستی عہدیداروں کی مشترکہ کانفرنس سے خطاب کریں گے۔

انہوں نے بتایا کہ وزیر اعلیٰ اشوک گہلوت اور ریاستی کانگریس صدر گووند سنگھ ڈوٹاسرا مانسروور کے اراولی روڈ اور ویر تیجاجی روڈ کے درمیان واقع جلسہ گاہ پر جاری تیاریوں کا جائزہ لیا۔

انہوں نے بتایا کہ ڈوٹاسرا نے ریاست بھر سے کانفرنس میں شرکت کے لیے آنے والے کارکنوں کی آمد، آمدورفت اور سہولیات کے بارے میں ریاستی عہدیداروں سے تبادلہ خیال کیا۔

چترویدی نے کہا کہ ریاست بھر کی بوتھ کانگریس کمیٹیوں کے صدور، منڈل، بلاک، ضلع کانگریس کمیٹیوں اور ریاستی کانگریس کے عہدیداروں کے ساتھ ہی کانگریس خاندان کے ارکان، سینئر قائدین سمیت لاکھوں کارکنان کانفرنس میں شرکت کریں گے۔ اس موقع پر بوتھ کانگریس کمیٹیوں اور منڈل کانگریس کمیٹیوں کے صدور کو شناختی کارڈ بھی جاری کئے جائیں گے۔

یواین آئی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.