ETV Bharat / state

Ajmer Sharif Dargah اجمیر شریف درگاہ میں کشمیری خاتون کے ساتھ بدتمیزی - ریاست راجستھان کے اجمیر شریف

اجمیر شریف کی درگاہ پر کمیٹی کے صفائی ملازم کی جانب سے کشمیری خاتون اور اس کے شوہر کے ساتھ بدسلوکی کئے جانے کا واقعہ منظر عام پر آیا ہے۔اس واقعے کی ویڈیو سوشل میڈیا میں تیزی سے وائرل ہوئی ہے۔ویڈیو وائرل ہونے کے بعد بحث شروع ہوگئی ہے۔

اجمیر شریف درگاہ میں کشمیری خاتون کے ساتھ بدتمیزی

author img

By

Published : Feb 22, 2023, 4:22 PM IST

اجمیر شریف درگاہ میں کشمیری خاتون کے ساتھ بدتمیزی

اجمیر:ریاست راجستھان کے اجمیر شریف سے ایک مرتبہ پھر زائرین کے ساتھ بدسلوکی کا معاملہ منظر عام پر آیا ہے۔ سوشل میڈیا پر گردش کر رہی ویڈیو میں کشمیری خاتون اور اس کے شوہر کے ساتھ درگاہ کمیٹی کے صفائی ملازم کے درمیان حجت و تکرار کا نظارہ دکھائی دے رہا ہے۔ بحث بازی کے دوران درگاہ کے خادمین نے دونوں کے درمیان بیچ بچاؤ کرانے کی کوشش کر رہے ہیں۔ گزشتہ شب اس وقت اجمیر درگاہ میں اس وقت ہنگامہ دیکھنے کو ملا جب کشمیری زائرین اور درگاہ کمیٹی کے صفائی ملازم کے درمیان بحث ہو گئی۔ کشمیری خاتون کے مطابق درگاہ کمیٹی کے ملازم نے اس کے ساتھ بدتمیزی کی اور اسے جھاڑو سے مارا۔

خاتون نے بتایا کہ اس کے خاندان کے جوتے کہیں گم ہو گئے ہیں۔ اس نے ملازم سے اس بارے میں پوچھا تو وہ ناراض ہو گیا۔ قریبی کچرے کے ڈبے میں جوتے تلاش کرنے کے دوران خاتون نے اس سے کچرا خالی کر دیا۔ ملازم نے خاتون کو کوڑا واپس ڈبے میں رکھنے کو کہا۔ خاتون نے کچڑا ڈبے میں بھر کر اس جگہ کی صفائی کی۔ اس دوران دونوں کے درمیان بحث و تکرار بڑھ گئی۔ خاتون نے الزام لگایا کہ اسے اور اس کے شوہر کو جھاڑو سے مارا گیا۔ وائرل ویڈیو میں خاتون غصے میں جھاڑو دینے والے کو تھپڑ مارتی بھی نظر آرہی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:Urs of Baba Fakhruddin Chishti حضرت بابا فخرالدین چشتی کا سلسلہ عرس شروع

اس دوران ہنگامہ آرائی دیکھ کر درگاہ کے خادم سید حمزہ چشتی نے معاملے کو رفع دفع کرنے کی کوشش کی۔ فی الحال اس معاملے میں دونوں طرف سے کوئی پولیس کارروائی نہیں کی گئی ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.