ETV Bharat / state

Karni Sena Founder Passes Away کرنی سینا کے بانی لوکیندر سنگھ کالوی کا انتقال - Karni Sena founder passes away

راجستھان کے جے پور میں کرنی سینا کے بانی لوکیندر سنگھ کالوی کا انتقال ہو گیا۔ لوکیندر سنگھ کالوی کی آخری رسومات آج دوپہر ناگور ضلع میں واقع ان کے آبائی گاؤں میں ادا کی جائے گی۔ Lokendra Singh Kalvi passes away

کرنی سینا کے بانی لوکیندر سنگھ کالوی کا انتقال

author img

By

Published : Mar 14, 2023, 9:11 AM IST

جے پور: کرنی سینا کے بانی لوکیندر سنگھ کالوی کا پیر کو دیر رات جے پور کے ایس ایم ایس ہسپتال میں انتقال ہوگیا۔ کالوی صاحب کے نام سے مشہور لوکیندر سنگھ دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کر گئے۔ وہ جون 2022 میں برین اسٹروک کی وجہ سے کافی عرصے سے زیر علاج تھے۔ ان کی آخری رسومات آج دوپہر ناگور ضلع کے ان کے آبائی گاؤں کالوی میں ادا کی جائے گی۔ لوکیندر سنگھ کالوی نے سماج کے ساتھ سیاست میں بھی قسمت آزمائی تھی۔ سال 2003 میں انہوں نے بی جے پی سے الگ ہونے والے لیڈر دیوی سنگھ بھاٹی کے ساتھ مل کر سماجک نیائے منچ بنایا اور 2003 میں راجستھان اسمبلی کے انتخابات بھی سماجک نیائے منچ کے بینر تلے لڑے۔ تاہم ان کی پارٹی صرف ایک سیٹ جیتنے میں کامیاب رہی۔

لوکیندر سنگھ راجستھان اسمبلی الیکشن-2008 سے قبل انڈین نیشنل کانگریس میں شامل ہو گئے تھے۔ سال 2014 میں لوک سبھا انتخابات سے پہلے وہ مایاوتی کی قیادت والی بہوجن سماج پارٹی میں شامل ہو گئے۔ تاہم بعد میں وہ سماجی پلیٹ فارم پر سرگرم ہونے کے بعد سیاست سے دور رہے۔ لوکیندر سنگھ کالوی نے 2006 میں بھارت میں ذات پر مبنی ریزرویشن کی سختی سے مخالفت کرنے کے لیے شری راجپوت کرنی سینا کی بنیاد رکھی تھی۔ وہ سابق وزیر اعلیٰ وسندھرا راجے کے بھی سخت مخالف سمجھے جاتے تھے۔

یہ بھی پڑھیں: Karnataka Cong Working President Passes away کرناٹک کانگریس کے کارگزار صدر آر دھرو نارائنا کا انتقال

وسندھرا راجے کی پہلی میعاد کے دوران کالوی نے حکومت کی کئی پالیسیوں کے خلاف کامیاب مظاہرے کیے تھے۔ لوکیندر سنگھ کالوی کے والد کلیان سنگھ کلوی راجستھان کے جنتا دل کے ایک ممتاز سیاست دان تھے۔ وہ 1989 کے عام انتخابات میں باڑمیر حلقہ سے 9ویں لوک سبھا کے لیے بھی منتخب ہوئے۔ کلیان سنگھ کالوی سابق وزیر اعظم چندر شیکھر کے قریبی ساتھیوں میں سے ایک تھے۔ سال 1991 میں ان کے والد بھی پی ایم چندر شیکھر حکومت میں کابینہ کے وزیر تھے۔ لوکیندر سنگھ کالوی نے بالی ووڈ کی بڑی اسکرین اور چھوٹی اسکرین کے بہت سے پروگراموں کی کھل کر مخالفت کی تھی۔ 2008 میں انہوں نے راجستھان میں آشوتوش گواریکر کی فلم جودھا اکبر کی ریلیز کے خلاف احتجاج کرنے کے لیے شری راجپوت کرنی سینا کی قیادت کی تھی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.