ETV Bharat / state

جے پورسے نابالغ بچی غائب، سورت میں برآمد - بنواری لال مینا، انچارج رام گنج پولیس تھانہ

جے پور کے رام گنج پولیس تھانہ نے کارروائی کرتے ہوئے، اس بچی کو برآمد کر لیا ہےجو گھر سے ناراض ہو کر بھاگ گئی تھی۔

Juvenile girl missing from Jaipur, recovered in Surat
جے پورسے نابالغ بچی غائب، سورت میں برآمد
author img

By

Published : Jan 20, 2021, 12:21 PM IST

ریاست راجستھان کے دارالحکومت جے پور کے رام گنج پولیس تھانے کو ایک بڑی کامیابی ملی ہے، پولیس نے غائب بچی کو برآمد کر لیا ہے۔

گذشتہ 17 جنوری 2021 کی دوپہر 14 برس کی نابالغ بچی اپنے گھر سے ناراض ہو کر فرار ہو گئی تھی۔

نابالغ بچی کے اہل خانہ نے پولیس تھانہ میں مقدمہ درج کیا تھا، جس کے بعد میں پولیس نے تحقیقات شروع کر دی اور بچی کو سورت سے برآمد کر لیا۔

جے پورسے نابالغ بچی غائب، سورت میں برآمد

رام گنج پولیس تھانے کے انچارج بنواری لال مینا نے بتایا کہ اتوار کو ہمارے تھانے میں ایک رپورٹ درج ہوئی تھی کہ 14 برس کی ایک بچی اپنے گھر سے غائب ہوگئی ہے۔

اس کے بعد پولیس نے خاص ٹیم تیار کی اور بچی کے گھر کے فون کو چیک کیا اور جگہ جگہ سی سی ٹی وی فوٹیج بھی چیک کیے گئے۔

مزید پڑھیں:درگاہ کی برآمدے میں ملے چوری ہوئے پیسے

سی سی ٹی وی فوٹیج سے سامنے آیا کہ بچی سورج پول علاقے سے جے پور کے سندھی کیمپ بس اسٹینڈ گئی تھی اور وہ وہاں سے روانہ ہو کر ریلوے اسٹیشن پہنچ گئی۔

اس کے بعد بچی بچی ممبئی کے لیے ٹرین سے نکلی تھی، ٹرین پر سوار ہوئی تھی، پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے سورت ریلوے اسٹیشن پر لڑکی کو اپنی تحویل میں لے لیا۔

بنواری لال مینا نے ای ٹی وی بھارت کو بتایا کہ سورت پولیس نے بچی کو اپنی تحویل میں لے لیا ہے، اور اب اسے جے پور لایا جا رہا ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.