ETV Bharat / state

درگاہ اجمیر شریف کا جنتی دروازہ عقیدت مندوں کے لئے کھولا گیا - jannati darwaja of Dargah Ajmer Sharif was opened

سال میں چار مرتبہ کھولے جانے والا خواجہ صاحب کی بارگاہ کا جنتی دروازہ عید الاضحی کے موقع پر تمام عقیدت مندوں کے لیے کھولا گیا۔

درگاہ اجمیر شریف کا جنتی دروازہ عقیدت مندوں کے لئے کھولا گیا

author img

By

Published : Jul 21, 2021, 10:11 AM IST

عالمی مشہور و معروف حضرت خواجہ معین الدین چشتیؒ کی درگاہ اجمیر شریف میں آج عیدالاضحیٰ کے موقع پر الصبح جنتی دروازہ تمام عقیدت مندوں کے لیے کھول دیا گیا۔

یہ جنتی دروازہ دوپہر ظہر تک کھلا رہے گا جس میں زائرین داخل ہوکر خواجہ صاحب کے مزار اقدس پر حاضری دیں گے۔

یہ دروازہ سال میں صرف چار مرتبہ کھولا جاتا ہے۔ آج عید الاضحی کے موقع پر تمام عقیدت مندوں کے لیے کھولا گیا جس میں زائرین نے فجر کی نماز کے بعد داخل ہو کر خواجہ صاحب کے مزار پر حاضری دی۔

درگاہ اجمیر شریف کا جنتی دروازہ عقیدت مندوں کے لئے کھولا گیا

جنتی دروازہ گزشتہ خصوصی موقع پر تین مرتبہ کھولا گیا لیکن کورونا گائڈ لائن کے مطابق کوئی زائرین نہ داخل ہو سکا اور نہ ہی جنتی دروازہ کا دیدار کر سکا۔

یہ بھی پڑھیں: عید الاضحٰی: لائی ہے حالات سے نبردآزمائی کا پیغام

درگاہ انتظامیہ کے مطابق الصبح جنتی دروازہ کھول دیا گیا اور ظہر کی نماز کے بعد جنتی دروازے کو بند کر دیا جائے گا۔

ملک بھر سے اجمیر شریف پہنچے عقیدت مند بے حد خوش ہیں کی انہیں عید الاضحی کے موقع پر جنتی دروازہ کی زیارت نصیب ہوئی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.