ETV Bharat / state

جےپور: وقف بورڈ انتخابات کی سرگرمیاں تیز

ریاست راجستھان کے دارالحکومت جے پور کے جوتی نگرعلاقے میں واقع راجستھان مسلم وقف بورڈ کمیٹی کے انتخابات کی سرگرمیاں تیز ہوگئی ہیں۔

سرگرمیاں تیز
سرگرمیاں تیز
author img

By

Published : Jul 10, 2021, 10:11 AM IST

الیکشن آفیسر کی جانب سے مسلم وقف بورڈ کے ارکان کے لئے بھی انتخابات کی تاریخ کا اعلان کردیا گیا ہے۔

17 اگست کو دارالحکومت جئے پور میں واقع کلکٹریٹ میں ووٹنگ ہوگی۔ یہ ووٹنگ متولی کوٹے کےارکان، رکن اسمبلی کے کوٹے کے ارکان اور رکن پارلیمنٹ کے کوٹے کے ارکان کے لئے ہوگی۔

انتخابات کی سرگرمیاں تیز

متولی کے کوٹے کے تحت دو نشتوں پر ووٹنگ ہوگی۔ جبکہ ارکان اسمبلی اور ارکان پارلیمنٹ کے کوٹے کے پیش نظر ایک سیٹ اور بار کونسل کے لئے ایک نشست پر ووٹنگ ہوگی۔ اس کے علاوہ متولی کوٹہ کے لئے 162 ووٹرس طے کئے گئے ہیں۔

متولی ووٹرز کی تعداد کم یا زیادہ بھی ہو سکتی ہے۔ وہیں رکن اسمبلی نشست کے لیے نو ووٹرس اور رکن پارلیمنٹ کے لیے تین ووٹرس کا اعلان کیا گیا ہے۔

ان تمام انتخابات کے نتائج آنے کے بعد وقف بورڈ کے چیئرمین کے لیے انتخاب ہوں گے۔

مذکورہ انتخابات کو لے کر جئے پور جامع مسجد انتظامیہ کمیٹی کے صدر اور متولی نعیم الدین قریشی کا کہنا ہے کہ اگست میں ہونے والے انتخابات کے پیش نظر لوگوں سے اپیل کی جاتی ہے کہ ایسے امیدواروں کے حق میں اپنے حق رائے دہی کا استعمال کریں جو وقف جائیداد کے کاموں کی انجام دہی کو لے کر سنجیدہ ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ ایسے امیدوراں کے حق میں ووٹ نہ ڈالیں جو وقف بورڈ کی سرگرمیوں کو لے کر غیر سنجیدہ اور وقف کی جائیدادا میں خرد برد کرنا چاہتے ہیں ۔

مزیدپڑھیں:اورنگ آباد میں مہاراشٹر اسٹیٹ وقف بورڈ کی میٹنگ آج

انہوں نے کہا کی پانچ برس کی طویل مدت کے بعد انتخابات ہونے جا رہا ہے ۔انتخابات کو لے کر انہیں خوشی ہے۔

جب ان سے یہ سوال کیا گیا کہ کیا وہ خود بھی انتخابات میں بطور امیدوار میدان میں نظر آئیں گے ؟اس سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ ابھی کوئی ارادہ نہیں ہے ۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.