ETV Bharat / state

کورونا وائرس: جے پور کا چہار دیواری علاقہ پوری طرح سے سیل - جے پور کا چہار دیواری علاقہ پوری طرح سے سیل

راجستھان کے دارالحکومت جے پور کے رام گنج علاقہ میں مسلسل ایک کے بعد ایک کورونا وائرس کے مریض سامنے آرہے ہیں، جس کے بعد پولیس انتظامیہ کی جانب سے ایک بڑا فیصلہ لیتے ہوئے جے پور کے چہار دیواری علاقہ کو پوری طرح سے سیل کر دیا گیا ہے۔

jaipur wall completely sealed in view of coronavirus in rajasthan
جے پور کا چہار دیواری علاقہ پوری طرح سے سیل
author img

By

Published : Mar 31, 2020, 8:35 PM IST

ریاست راجستھان کے دارالحکومت جے پور کے چہار دیواری علاقہ کو سیل کرنے کے بعد اب نہ تو اندر کوئی جا سکتا ہے اور نہ ہی باہر آسکتا ہے۔ جو لوگ یہاں سے باہر گئے ہیں ان تمام لوگوں کو یہ اطلاع کر دی گئی ہے کہ وہ اپنے گھروں میں چلے جائیں، ورنہ ان کو باہر ہی رکنا پڑ سکتا ہے۔ حالانکہ یہاں پر کچھ ایسے لوگ بھی ہیں جن پر کسی طرح سے پابندی نافذ نہیں کی گئی ہے۔ ان میں پولیس کے جوان، صحافی، بجلی محکمے کے نمائندے، نگر نگم کے ملازمین سمیت کچھ محکمیں شامل ہیں۔

واضح رہے کہ جے پور کے رام گنج علاقہ میں گزشتہ دو روز میں 13 کورونا وائرس کے مریض پائے گئے ہیں۔ پہلا مثبت معاملہ سامنے آنے کے بعد ہی رام گنج علاقے میں کرفیو لگا دیا گیا تھا۔

واضح رہے کہ ریاست راجستھان میں اب تک 93 معاملے سامنے آچکے ہیں۔ ان میں پورے راجستھان میں پوزیٹیو مریضوں کی تعداد 76 ہے اور ایران سے آئے بھارتیوں کی تعداد 17 ہے۔

بتا دیں کہ آج ہی ضلع اجمیر کے ایک ہی خاندان کے پانچ افراد میں کورونا پوزیٹیو کیس سامنے آئے ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.