ریاست راجستھان کے دارالحکومت جےپور کے تھانہ مان سروور علاقے میں گزشتہ رات ایک خاتون کو شرپسندوں نے یرغمال بنا لیا۔ پیر کی صبح خاتون اپنے گھر میں مردہ پائی گئ۔
پولیس ذرائع سے موصولہ اطلاع کے مطابق واقعے کے بعد پیر کی صبح خاتون ودیادیوی کو ایس ایم ایس اسپتال میں داخل کرایا گیا تھا۔ جہاں کے ڈاکٹرز انہیں مردہ قرار دے دیا۔
واضح رہے کہ متوفی سرکاری اسکول میں ٹیچر تھی اور مانسروور تھانہ علاقے کے تھڑی مارکیٹ کے سیکٹر 23 میں واقع ایک مکان میں رہائش پذیر تھی۔ جبکہ متوفی بھائی ریاستی حکومت میں آر اے ایس افسر کے عہدے پر فائز ہے۔
شپرا پولیس معاملے کی تحقیقات کررہی ہے، پولیس نے ایف ایس ایل کی ٹیم بلاکر تحقیقات کے لئے نمونے بھی جمع کئے ہیں۔