پولیس نے بتایا کہ ملزم کو گرفتار کرنے کے لیے خصوصی ٹیم بنائی گئی ہے لیکن ملزم کب پکڑ میں آئے گا، اس بارے میں پولیس کے پاس کوئی بھی جواب نہیں ہے۔ علاقے میں پولیس گشت بڑھا دیا گیا ہے۔
گذشتہ روز جے پور کے شاستری نگر علاقے میں جنسی زیادتی کا معاملہ منظر عام پر آنے کے بعد ماحول کشیدہ ہو گیا تھا اور علاقے میں کرفیو جیسے حالات بن گئے تھے۔
شہر میں امن و امان قائم رکھنے کے لیے گذشتہ روز ہی انٹرنیٹ پر پابندی لگا دی گئی تھی۔
ڈی سی پی منوج کمار نے بتایا کہ 'معاملہ سامنے آنے کے بعد ایف آئی آر درج کر لی گئی ہے، بچی کی طبی جانچ کے بعد اس کا علاج جے کے لون ہسپتال میں جاری ہے اور جلد ہی ملزم کو گرفتار کر لیا جائے گا۔'