ملک کے مختلف مقامات پر شہریت ترمیمی قانون، این آر سی اور این پی آر کے خلاف مسلسل احتجاج جاری ہے جبکہ جئے پور میں بھی اس احتجاج میں بڑی تعداد میں لوگ شرکت کر رہے ہیں۔
جے پور کے شہید اسمارک پر جو خواتین احتجاجی مظاہرے میں شامل ہورہی ہے وہ یہاں پر روزہ بھی رکھ رہی ہیں جبکہ سحری اور افطار بھی یہیں کر رہی ہیں۔
شہید اسمارک پر جاری احتجاج میں سحری اور افطار لے لیے باقاعدہ دستر خوان سجتا ہے افطاری کے وقت شہریت ترمیمی قانون کی منسوخی کے لیے دعائیں بھی مانگی جاتی ہیں۔
یہاں پر خدمات انجام دے رہی مہک پروین نامی خاتون نے بتایا کہ 'رات تین بجے سے ہی سحری شروع ہوجاتی ہے، دن بھر قرآن پاک کی تلاوت کے ساتھ ساتھ نماز بھی ادا کی جاتی ہے.
انہوں نے کہا کہ 'یہ دھرنا اس وقت تک جاری رہے گا جب تک حکومت اس متنازع قانون کو واپس نہیں لیتی۔
سماجی خدمتگار ضیاء الدین قریشی نے کہا کہ 'ہماری مائیں اور بہنیں یہاں احتجاج میں شریک ہو کر روزہ، نماز اور تلاوت قرآن کی پابندی بھی کر رہی ہیں۔
انہوں نے کہا کہ یہاں پر کسی طرح کی کوئی بھی پریشانی نا ہو اس لیے یہاں ہماری طرف سے بہترین خدمات انجام دینے کی کوشش رہتی ہے۔