اجمیر: راجستھان میں کانسٹیبل بھرتی کے امتحان کا انعقاد 13 مئی سے 16 مئی تک کیا جا رہا ہے، جس میں اجمیر کے 28 سینٹروں پر بھی امتحان منعقد ہوگا۔ پولیس انتظامیہ امتحان کے دوران سیکورٹی کے نظام کو برقرار رکھنے کے لیے پوری طرح تیار نظر آرہی ہیں۔ بس اسٹینڈ کے آس پاس امیدواروں کی سہولیات کو مدنظر رکھتے ہوئے پولیس نے مناسب انتظامات کئے ہیں Police ready to conduct constable recruitment exams in a peaceful environment۔
کانسٹیبل کی بھرتی کا امتحان دو شفٹوں میں لیا جائے گا۔ پہلی اور دوسری شفٹ میں آنے والے امیدواروں کو کسی قسم کی مشکلات کا سامنا نہ کرنا پڑے اس بات کو مدنظر رکھتے ہوئے بس سٹینڈ سمیت شہر کی اہم سڑکوں پر پولیس کی اضافی نفری تعینات کی گئی ہے۔
مزید پڑھیں: