جے پور: نجی بس کے ذریعہ ہلدانی شہر سے جے پور آ رہی ایک خاتون مسافر ندھی شرما کا بیگ بس میں گُم ہو گیا، خاتون نے بیگ کو کافی تلاشا لیکن ان کا بیگ کہیں نہیں ملا، خاتون نے بس ڈرائیور سمیت دیگر لوگوں سے پوچھ گچھ کی لیکن بیگ کے بارے میں کوئی معلومات نہیں مل سکی۔ بیگ نہ ملنے پر خاتون نے گلتہ تھانہ پولیس کو اس کی اطلاع دی، اطلاع ملنے پر گلتہ تھانہ پولیس موقع پر پہنچی اور محض پندرہ منٹ سے بھی کم وقت میں سرچ مہم چلا کر خاتون کا بیگ تلاش کرکے سپرد کر دیا۔ Jaipur police found the missing bag in 15 minutes
ندھی شرما نے بتایا کہ 'وہ جے پور کے لیے پرائیویٹ بس میں آرہی تھی اس دوران جب وہ جے پور بس اسٹیشن پر اتری تو ان کا بیگ غائب تھا، انہوں نے بیگ کو کافی تلاش کیا لیکن بیگ کہی پر نہیں ملا۔ انہوں نے بتایا کہ بیگ میں سونا چاندی کے زیورات اور کافی پیسے رکھے ہوئے تھے، پولیس کو اطلاع دی جس کے بعد پولیس موقع پر پہنچی اور محض پندرہ منٹ سے بھی کم وقت میں بیگ تلاش کرکے دے دیا۔' Bag missing in bus in Jaipur
انہوں نے راجستھان پولیس کا شکریہ ادا کیں۔ جس طرح کم وقت میں پولیس نے میری مدد کی وہ قابل تعریف ہے، وہیں گلتہ تھانہ کے اے ایس آئی رام لال نے بتایا کہ 'ہم لوگوں کو تقریباً آٹھ بجے اس بات کی اطلاع ملی تھی کے ایک خاتون مسافر کا زیور اور پیسوں سے بھرا ہوا بیگ گُم ہو گیا ہے۔ جس کے بعد ہم لوگ موقع پر پہنچے اور محض پندرہ منٹ سے بھی کم وقت میں ان کا بیگ تلاش کرکے دے دیا۔'