ETV Bharat / state

Paytm Fraud Case: پے ٹی ایم کے ذریعہ دھوکہ دہی کرنے والا نوجوان گرفتار

جے پور (Jaipur) میں سائبر تھانے کے تھانہ انچارج ستیش چودھری نے عوام سے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ اگر کسی کے ساتھ بھی اس طرح کی واردات پیش آتی ہے تو وہ فورا پولیس کو اطلاع دیں تاکہ ہم لوگ ایسے جرایم پیشہ افراد کو گرفتار کرسکیں۔

پے ٹی ایم کے ذریعہ دھوکہ دہی کرنے والا نوجوان گرفتار

author img

By

Published : Nov 25, 2021, 4:22 PM IST

راجستھان کے جے پور (Jaipur) سائبر تھانے کی جانب سے ایک بڑی کارروائی انجام دی گئی ہے۔ اس کارروائی کے تحت ایک نوجوان کو گرفتار کیا گیا ہے۔ ملزم نوجوان پے ٹی ایم کا لنک بھیج کر عوام کے ساتھ دھوکہ دہی کی واردات (Paytm Fraud Case) کو انجام دے رہا تھا۔ اس نوجوان کو ریاست جھارکھنڈ سے گرفتار کیا گیا۔

سیال پولیس پورے معاملے کی تحقیقات کر آرہی ہے۔ سائبر تھانے کے تھانہ انچارج ستیش چودھری نے بتایا کے دو نومبر کو ہمارے تھانے میں ایک خاتون نے مقدمہ درج کروایا تھا کہ میرے اکاؤنٹ سے تین لاکھ روپے سے زیادہ پیسے غائب ہو چکے ہیں، جس کے بعد ہم نے معاملہ درج کیا۔ پورے معاملے کو لے کر خاص ٹیم بنائی گئی اور ہر چیز کی معلومات حاصل کی گئی۔

پولیس ٹیم کو پتا چلا کہ ایک نوجوان شیو چرن منڈل جو جھارکھنڈ سے تعلق رکھتا ہے، اس نے پوری واردات کو انجام دیا ہے، پولیس نے اسے جھارکھنڈ سے گرفتار کرلیا۔

پے ٹی ایم کے ذریعہ دھوکہ دہی کرنے والا نوجوان گرفتار

مزید پڑھیں:۔ Moradabad News: پولس نے چوری کے الزام میں دو کو جیل بھیجا

پولیس افسر نے مزید بیاتا کہ اس کے ساتھ اور بھی ساتھی تھے جو اس طرح کی واردات کو انجام دے رہے ہیں، فی الحال ان کی تحقیقات جا رہی ہے۔

ستیش چودھری نے عوام سے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ اگر کسی کے ساتھ بھی اس طرح کی واردات پیش آتی ہے تو وہ فورا پولیس کو اطلاع دیں تاکہ ہم لوگ ایسے مجرموں کو گرفتار کرسکیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.