ETV Bharat / state

جے پور: بابا خان قتل معاملے میں چار ملزمین گرفتار - بابا خان قتل معاملہ

جے پور کے برہمپوری پولیس نے 29 ستمبر کو پیش آئے بابا خان قتل معاملے میں چار ملزمین کو گرفتار کیا ہے۔

بابا خان قتل معاملے میں چار ملزمین گرفتار

author img

By

Published : Oct 14, 2021, 4:28 PM IST

ریاست راجستھان کے دارالحکومت جے پور کے کربلا علاقے میں گزشتہ ماہ 29 ستمبر کو پیش آئے معراج عرف بابا خان قتل معاملے میں آج برہمپوری تھانہ پولیس نے چار لوگوں کو گرفتار کیا ہے۔ پولیس ان تمام لوگوں سے پوچھ گچھ کر رہی ہے۔ اس معاملے میں جلد ہی پولیس کی جانب سے کچھ انکشاف کیا جاسکتا ہے۔

بابا خان قتل معاملے میں چار ملزمین گرفتار

اس معاملے کے حوالے سے اے سی پی سوربھ تیواری نے بتایا کہ برہمپوری تھانہ پولیس نے معراج عرف بابا خان قتل معاملے میں چار لوگوں کو گرفتار کیا ہے۔ ہم تمام گرفتار ملزمین سے پوچھ گچھ کر رہے ہیں۔

مزید پڑھیں:دہلی: فائرنگ میں زخمی ہیڈ کانسٹبل فوت

انہوں نے بتایا کہ برہمپوری تھانہ میں اس پورے قتل معاملے میں بابا خان کے اہل خانہ کی جانب سے 16 لوگوں کے خلاف معاملہ درج کروایا تھا۔ اس ایف آئی آر کے بعد ہم لوگوں نے مختلف ٹیم تشکیل کی اور اب ہم لوگوں کی جانب سے مسلسل کاروائی کو عمل میں لایا جا رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس پورے معاملے میں جو جو لوگ قصوروار ہیں ان لوگوں کو کسی بھی صورت میں بخشا نہیں جائے گا۔

واضح رہے کہ 29 ستمبر کو جے پور کے کربلا علاقہ میں معراج عرف بابا خان نام کے ایک شخص کا چاقو مار کر قتل دیا گیا تھا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.