ETV Bharat / state

جےپور: ہاٹ اسپاٹ علاقے میں کورونا کا زور کم - کورونا کی خبر

بھارتی ریاست راجستھان کے دارالحکومت جے پور کا رام گنج علاقہ عالمی وباء کورونا کی وجہ سے کافی متاثر ہوا ہے۔ رام گنج ریاست راجستھان کا ہاٹ اسپاٹ علاقہ مانا جا رہا تھا لیکن اب اس علاقے سے ایک راحت کی خبر مل رہی ہے۔ اس علاقے میں 666 مریضوں میں سے محض 3 ہی مریض اب کورونا وباء سے متاثر ہیں، دیگر تمام صحت یاب ہو چکے ہیں۔

Jaipur: Only three patients were found in the hotspot area
جےپور: ہاٹ اسپاٹ علاقے میں محض تین مریض ملے
author img

By

Published : Jul 7, 2020, 1:26 PM IST

وہیں ان لاک 2 کے بعد جے پور شہر کے دیگر علاقوں میں کورونا سے متاثرہ مریضوں کی تعداد میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے۔ اس درمیان جے پور کے رام گنج علاقے سے اس طرح کی راحت کی خبر آنے کے بعد مقامی باشندوں کے چہرے پر خوشی بھی نظر آ رہی ہے۔ مقامی باشندوں نے کہا کہ علاقہ میں کورونا کو شکست دینے کے پیچھے محکمہ صحت کے افسران، میڈیکل ٹیم اور راجستھان پولیس کی محنت ہے۔

ویڈیو

مقامی باشندوں کا کہنا ہے کے کورونا وباء نے جب جے پور کے اس علاقے میں دستک دی تھی تب اس علاقے کو بد نام ضرور کیا جا رہا تھا لیکن جس طرح سے آج حالات کو میڈیکل عملے نے صحیح کیا ہے، وہ قابل ستائش ہے۔ مقامی باشندوں کا کہنا ہے کہ ان تمام لوگوں کا شکریہ ادا کرتے ہیں جن لوگوں نے اس وباء کو اس پورے علاقے میں پھیلنے سے روکنے میں اہم کردار ادا کیا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.