ریاست راجستھان کے دارالحکومت جے پور کے کربلا گراؤنڈ میں سنی دعوت اسلامی کے بینر تلے آج اتوار کے روز یکم روزہ سنی اجتماع منعقد کیا جائے گا۔
اجتمع سے قبل یہاں کربلا گراؤنڈ میں سنی دعوت اسلامی تنظیم کے کارکنان اپنی خدمت کو انجام دیتے ہوئے انتظامات کو بہتر بنا رہے ہیں ۔
علمائے کرام کے لیے ایک بڑا اسٹیج بھی بنایا جارہا ہے۔
پروگرام کی تمام تیاریاں پوری کرلی گئی ہے۔
اس پروگرام میں شامل ہونے کے لیے آنے والی عوام کو کسی طرح سے کوئی پریشانی نہ آئے اس کے لئے تمام بندوبست کیے گئے ہیں۔
واضح رہے کہ جے پور شہر میں 20 سال بعد یہ سنی اجتماع ہونے جا رہا ہے۔
تنظیم کے کارکن کافی خوش نظر آ رہے ہیں۔