جے پور کے مدرسے میں بچوں کو ہندی انگریزی سمیت دیگر مضمون کی تعلیم دینے والے مدرسہ پیرا ٹیچروں کو یہ تمام معلومات اقلیتی دفتر میں جمع کروانی ہوگی۔
جےپور اقلیتی افسر شکیل احمد نے بتایا، 'دو طرح کی معلومات ہم نے مدرسہ پیرا ٹیچروں سے مانگی ہے۔ جن میں ایک مدرسہ پیرا ٹیچروں کی جانکاری مانگی گئی ہے اور دوسری ان مدرسوں سے متعلق ہے جو مدرسے کی بلڈنگ میں یا پھر دیگر جگہ پر چل رہے ہیں۔ تاکہ ہم لوگوں سے کبھی بھی کوئی بھی اعلیٰ افسران یا پھر مدرسہ بورڈ کی جانب سے معلومات مانگی جاتی ہے تو ہم ان لوگوں کو فراہم کروا سکے۔'
شکیل احمد کا نے کہا کہ، 'مدرسہ پیرا ٹیچر سے مانگی گئی معلومات کے مطابق اس مدرسے کے صدر، سیکرٹری اور کمیٹی کے کاغذات مانگے گئے ہیں۔' شکیل احمد کا کہنا ہے کہ، 'مدرسہ بورڈ قانون بن چکا ہے۔ اس لیے یہ تمام معلومات ہمارے پاس ہونا کافی زیادہ ضروری ہے۔'
مزید پڑھیں:
زرعی قانون کے خلاف کسانوں کا ملک گیر سطح پر دھرنا جاری
واضح رہے کہ بھارتی ریاست راجستھان میں حال ہی میں اسمبلی میں راجستھان مدرسہ بورڈ قانون بنایا گیا تھا، جس کے بعد میں اب مدرسوں سے متعلق اہم معلومات اقلیتی افسران کی جانب سے مانگی جا رہی ہے۔