تریپورہ تشدد کے خلاف بھارتی ریاست راجستھان کے دارالحکومت جے پور میں آج احتجاجی مظاہرہ کیا گیا۔ یہ احتجاجی مظاہرہ مختلف سماجی تنظیموں کی جانب سے جے پور کے شہید اسمارک پر کیا گیا، یہاں پر خطاب کرتے ہوئے سماجی تنظیموں کے ذمہ داران نے کہا کہ تریپورہ معاملے میں بھارتیہ جنتا پارٹی کا ہاتھ ہے۔
مہمانوں نے کہا کہ بھارتیہ جنتا پارٹی ووٹ حاصل کرنے کے لئے کسی بھی حد تک گرسکتی ہیں، جماعت اسلامی ہند کے ریاستی صدر ناظم الدین نے کہا کہ موجودہ ہندوستان کی کئی ریاستوں میں حالات خراب چل رہے ہیں، لیکن مرکزی حکومت کسی طرح سے کوئی کارروائی نہیں کررہی ہے،
- یہ بھی پڑھیں:'تریپورہ انتظامیہ ملزمین کا ساتھ دے رہی ہے'
- تری پورہ تشدد: فیکٹ فائنڈنگ ٹیم کے ارکان کو یو اے پی کے تحت نوٹس
- حکومت ہند وشو ہندو پریشد پر فورا پابندی عائد کرے: الحاج سعید نوری
انہوں نے کہا کہ ملک کی سیاسی طاقت ہندو مسلم ایکتا کو توڑنے کا کام کررہی ہے اور کہا کہ وزیراعظم کو چاہیے کہ وہ ملک کی طرف توجہ دیں اور جو لوگ ماحول خراب کرنے کی کوشش کررہے ہیں ان تمام لوگوں پر کارروائی کو عمل میں لایا جائے، اس دوران سماجی تنظیموں کے ذمہ داران، عہدیداران سمیت دیگر لوگ موجود تھے۔