راجستھان کے دارالحکومت جے پور کے دہلی ہائی وے پر واقع رنگیلا مہادیو مندر اور دربار علی شاہ بابا درگاہ Rangeela Mahadev Temple and Darbar Ali Shah Baba Dargah Road جانے والی سڑک کی افتتاح گزشتہ برس 2021 اکٹوبر ماہ میں کی گئی تھی، لیکن ان مذہبی مقامات پر جانے والے راستوں میں ابھی تک سڑک نہی بنائی گئی ہے۔ جس سے عوام کافی پریشان ہیں۔ اس سڑک کا افتتاح رکن اسمبلی رفیق خان نے کی تھی۔
اس دوران انہوں نے کہا تھا کہ یہاں جلد سے جلد سڑک نظر آئے گی اور اس طرح سے یہاں پر سڑک کا تعمیری کام کروایا جائے گا، جو آج تک کسی نے دیکھا ہی نہی ہوگا، لیکن بڑی بات یہ ہے کہ یہاں پر پانچ ماہ گزر جانے کے باوجود کسی طرح سے کوئی سڑک کا تعمیری کام شروع نہی ہو پایا ہے۔
اس پورے معاملے کو لے کر مقامی لوگوں کا کہنا ہے کہ سرکاری لاپرواہی کا خمیازہ ہم لوگوں کو بھگتنا پڑ رہا ہے، یہا درگاہ اور مندر جانے کے لیے ہم لوگوں کو کافی پریشانیوں کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔
مقامی لوگوں نے مطالبہ کیا ہے کہ اس سڑک کو جلد از جلد درست کیا جائے تاکہ پریشانیوں کا سامنا نہ کرنا پڑے۔