ریاست راجستھان کے شہر جے پور کی ڈاکٹر نکہت ازہری نے بتایا کہ کورونا وبا ایک ایسی وبا ہے جو آج دنیا بھر میں کافی پھیل چکی ہے، ایسے میں ہومیوپیتھک ایک ایسی دوا ہے جو کورونا وائرس کی علامات دور کرتی ہیں۔
انہوں نے کہا کہ یہ دوا تمام لوگوں کو ایک ساتھ دی جا سکتی ہے، انہوں نے مزید کہا کہ یہ کسی خاص طبقے کے لوگوں کو دیکھ کر نہیں پھیلتی بلکہ یہ بیماری تو چین سے آئی ہے اور امریکہ میں کافی لوگ اس مہلک وبا سے متاثر ہوئے ہیں۔ جب کہ وہاں اقلیتی طبقے کے لوگوں کی تعداد زیادہ نہیں ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ بھارت میں ایک ساتھ لوگ رہتے ہیں۔ اس لیے اس وبا سے کافی زیادہ لوگ متاثر ہوئے ہیں، انہوں نے بتایا کہ جب ہم کسی سے بات چیت کرتے ہیں تو یہ وائرس ایک انسان سے دوسرے انسان کے جسم میں داخل ہو سکتا ہے، یہ وائرس بچوں اور زیادہ عمر کے لوگوں کو کافی زیادہ متاثر کر رہا ہے، جس انسان کی قوت مدافعت اچھی ہے۔ اس انسان کے اندر یہ داخل ہونے کے بعد خود بخود نکل جاتا ہے، اس لیے اس چیز سے ہم لوگوں کو ڈرنے کی ضرورت نہیں ہے،