ETV Bharat / state

جے پور: قبرستانوں کی اراضی پر تجاوزات اور گندگی

مفتی خالد ایوب مصباحی نے کہا کہ مردوں کا بھی اتنا ہی احترام ہونا چاہیے جتنا زندہ لوگوں کا ہوتا ہے، جن چیزوں سے زندہ انسان کو تکلیف پہنچتی ہے ان ہی چیزوں سے مردے کو بھی تکلیف پہنچتی ہے۔

قبرستانوں کی اراضی پر تجاوزات اور گندگی
قبرستانوں کی اراضی پر تجاوزات اور گندگی
author img

By

Published : Sep 20, 2021, 8:42 PM IST

ای ٹی بھارت کے نمائندے نے جےپور کے قبرستانوں کا جائزہ لیا۔ جس میں یہ پتہ چلا کہ راجستھان کے دارالحکومت جے پور میں واقع قبرستانوں کی اراضی پر ناجائز قبضے ہوئے ہیں۔ جس کی وجہ سے قبرستانوں کی زمین کم پڑ رہی ہے۔اس سلسلے میں راجستھان مسلم وقف بورڈ اور قبرستان کمیٹیوں کی جانب سے کوئی اقدام نہیں کیا جارہا ہے۔

قبرستانوں کی اراضی پر تجاوزات اور گندگی

ذمہ داران کے توجہ نہیں دینے کی وجہ سے تجاوزات کرنے والے لوگوں کے حوصلے بلند نظر آ رہے ہیں، وہی جو لوگ قبرستانوں کی زمین پر قبضہ کر رہے ہیں وہ اپنے مکانوں کے گندے نالوں کو بھی قبرستانوں میں چھوڑ رہے ہیں۔ اس لیے ان کا گندا پانی بھی قبرستانوں میں جمع ہو رہا ہے۔

قبرستانوں کی اراضی پر تجاوزات اور گندگی
قبرستانوں کی اراضی پر تجاوزات اور گندگی

اس پورے معاملے کو لے کر مفتی خالد ایوب مصباحی کا کہنا ہے قبرستان ایک بہت ہی مقدس جگہ ہوتی ہے۔ قبرستانوں میں تیز قدموں سے چلنا بھی کئی بار منع کیا گیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ مردوں کا بھی اتنا ہی احترام ہونا چاہیے جتنا زندہ لوگوں کا ہوتا ہے، جن چیزوں سے زندہ انسان کو تکلیف پہنچتی ہے انہی چیزوں سے مردے کو بھی تکلیف پہنچتی ہے۔ لہذا قبرستانوں میں گندا پانی چھوڑ دینا یا جانوروں کو چرانا، بچوں کا کرکٹ کھیلنا، قبضہ کرنا، راستے بنا لینا یہ سب حرام کام ہے۔ یہ سبھی کام کرنے والے لوگ مجرم ہیں۔

ان کا کہنا ہے کہ جو لوگ ایسا کام کرنے والوں کو روک سکتے ہیں ان لوگوں کو چاہیے کہ وہ ان لوگوں کو روکنا شروع کر دے تاکہ قبرستان محفوظ رہ سکیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.