صفائی کا کام راجستھان مسلم وقف بورڈ کی دخل اندازی کے بعد شروع ہوا ہے، کئی دنوں سے صفائی نا ہونے کی وجہ سے کربلا میدان میں زیادہ کچرا جمع ہوگیا تھا۔
مقامی باشندوں کی ایک ٹیم نے منگل کے روز راجستھان مسلم وقف بورڈ کے چیئرمن ڈاکٹر خانو خان بودھوالی سے صفائی سے متعلق بات چیت کی۔
ڈاکٹر خانو خان نے ایکشن لیتے ہوئے ذمہ داروں کو اس سے متعلق بتایا۔ جس کے بعد میں بدھ کے روز سے ہی کربلا میدان میں صفائی کا کام شروع ہوگیا ہے۔اور امید کی جارہی ہے کہ جلدی کربلا میدان سے گندگی صاف ہو جائے گی۔
ڈاکٹر خانو خان بودھوالی کا کہنا ہے کہ کربلا نوجوان کمیٹی کی جانب سے مجھے اس بارے میں بتایا گیا جس پر میں نے کارروائی کی، ان کا کہنا ہے کہ میں تہہ دل سے ان نوجوانوں اور کمیٹی کا شکریہ ادا کرنا چاہوں گا کہ جو اس طرح کی پریشانی لے کر میرے پاس آتے ہیں، آج دوسرے مذہب کے لوگوں سے ہم لوگوں کو کافی زیادہ سیکھنے کی ضرورت ہے کہ کس طرح سے صفائی رکھی جاتی ہے۔