ETV Bharat / state

جے پور: کورونا دور میں عارف عوامی خدمت میں مصروف - جے پور عارف

عارف کا کہنا ہے کہ میں نے آج صبح سے بیس سے زیادہ کووڈ مریضوں کے گھروں، چار مندروں اور 16 مسجدوں میں بغیر الکوہل کے سینیٹائزیشن کیا ہے۔

کورونا دور میں عارف کی عوامی خدمت
کورونا دور میں عارف کی عوامی خدمت
author img

By

Published : May 8, 2021, 4:14 PM IST

راجستھان کے دارالحکومت جے پور کے کربلا علاقے میں رہنے والے عارف الدین کورونا کے اس بحران کے وقت عوام کی خدمت کرنے میں مصروف ہیں۔

کورونا دور میں عارف کی عوامی خدمت

عارف اپنے گھر سے روزانہ صبح جلدی اٹھ کر سینیٹائز کرنے والی مشین کو اپنے ساتھ لیتے ہیں اور جے پور کے مکانوں اور مذہبی مقامات کو سینیٹائز کرنے کا کام کر رہے ہیں۔ اس کام کے لیے عارف کی خوب پذیرائی بھی ہو رہی ہے۔

دراصل چند روز قبل عارف کی نانی کا انتقال کورونا وبا کی وجہ سے ہوگیا تھا جس کے بعد سے عارف نے دل میں یہ عہد کیا تھا کہ میں کچھ ایسا کام کروں گا جس سے عوام کو سکون مل سکے اور نانی کے انتقال کے بعد سے ہی عارف سینیٹائز مشین لے کر سینیٹائزیشن کا کام کر رہے ہیں۔

عارف کا کہنا ہے کہ میں نے آج صبح سے بیس سے زیادہ کووڈ مریضوں کا گھروں، چار مندروں اور 16 مسجدوں میں بغیر الکوہل کے سینیٹائزیشن کیا ہے۔

عارف کا کہنا ہے کہ نانی کے انتقال کے بعد میں نے دل میں عہد کر لیا تھا کہ اب کورونا وبا سے متاثر لوگوں کی مدد کروں گا جس کے بعد سے میں نے لوگوں کے مکانوں کو سینیٹائز کرنے کا کام شروع کر دیا ہے۔

عارف کا کہنا ہے کہ میں نے ہسپتال، پولیس چوکی سمیت ان تمام جگہوں کو سینیٹائز کیا ہے جہاں پر عوام کے کاموں سے متعلق سبھی کام ہوتے ہوں، میرے پاس لوگوں کے فون کال آتے ہیں کہ وہ اپنے مکانوں اور دفتروں کو سینیٹائز کروانا چاہتے ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.