ریاست راجستھان میں عالمی وباء کورونا کا قہر مسلسل جاری ہے، اس درمیان ایمبولینس ملازمین بھی حکومت کی مخالفت کرتے ہوئے نظر آرہے ہیں۔آج جمعہ کے روز حکومت کی مخالفت میں ان تمام ملازمین نے اپنے ہاتھ پر کالی پٹی باندھ کر احتجاج کیا۔ جے پور کے مختلف اسپتال میں اپنی خدمات انجام دینے والے تمام ایمبولینس ملازمین نے احتجاج کرتے ہوئے کہا کہ حکومت ہمارے مطالبات کو نہیں مانتی تو بڑی سطح پر احتجاج کیا جائے گا ۔
راجستھان ایمبولینس ملازم تنظیم کے ریاستی صدر ویندر سنگھ شیخاوت نے بتایا کی گزشتہ برس 2019 نومبر ماہ سے ہی ہم تمام لوگ اپنے مطالبات کو لے کر حکومت سے یہ التجا کر رہے ہیں کہ ہماری جانب توجہ دی جائے لیکن پھر بھی حکومت کی جانب سے کوئی توجہ نہیں دی جا رہی ہے اور آج ہم لوگوں کو پیٹ بھرنے کے لیے کافی زیادہ محنت مشقت کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔
شیخاوت نے بتایا کہ اس درمیان کورونا نے بھی دستک دے دی تھی اس لیے ہم لوگوں نے کوئی بھی احتجاج نہیں کیا تھا لیکن اب ہمارے حالات مزید ابتر ہوتے جارہے ہیں۔ اس لیے ہم دوبارہ مخالفت کررہے ہیں۔
انہوں نے بتایا کی آج سے 14 جولائی تک کالی پٹی باندھ کر احتجاج کیا جائے گا اور اس کے بعد بھی ہماری مطالبات کو نہیں مانا جاتا تو ایک بار پھر دوبارہ سے ہمیں ہڑتال کا رخ اختیار کرنا پڑے گا،