ETV Bharat / state

Unique Trophy کرکٹ ورلڈ کپ 2023 کے لیے سب سے ہلکی ٹرافی

ریاست راجستھان کے شہر ادے پور کے رہنے والے اقبال سکہ اپنی لطیف فنکاری کے باعث پوری دنیا میں مشہور ہیں۔ انہوں نے اب تک سو سے زائد عالمی ریکارڈ اپنے نام کیے ہیں۔ Unique trophy is lighter than air

0 KG trophy
0 KG trophy
author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Oct 26, 2023, 7:46 AM IST

Updated : Oct 26, 2023, 11:17 AM IST

ادے پور: جھیلوں کے شہر ادے پور کے رہنے والے اقبال سکہ نے ایک اور انوکھی چیز بنا کر لوگوں کو حیران کردیا۔ اپنی لطیف فنکاری کے باعث پوری دنیا بھر میں مشہور ہونے والے اقبال نے اب دنیا کو ایک انوکھا تحفہ دیا ہے۔ اب تک 100 سے زائد عالمی ریکارڈ اپنے نام کرنے والے اقبال نے کرکٹ ورلڈ کپ 2023 کے لیے مائکرو گرام کی ٹرافی بنائی ہے۔

اقبال کا دعویٰ ہے کہ یہ ٹرافی ہوا سے بھی ہلکی ہے۔ اقبال نے بتایا کہ انہوں نے کافی جدوجہد اور لگن سے یہ ٹرافی بنائی ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ اس ٹرافی کو سمندری نمک کے دانے سے بھی چھوٹی شکل میں بنایا گیا ہے۔ اقبال نے بتایا کہ اس ٹرافی کو جیتنے والی ٹیم کو ملنے والی ٹرافی جیسی شکل دی ہے۔ یہ سونے سے تیار کی گئی ہے اور اسے صرف عینک کی مدد سے دیکھا جا سکتا ہے۔ اقبال نے نمک کے چھوٹے دانے سے چھوٹی کرکٹ ٹرافی 2023، بیٹ، گولڈن کیمپ، اسٹمپ اور گیندوں کی مدد سے کرکٹ کے ایک چھوٹے سے میدان میں غیر مرئی فن پارے بنا کر ایک نیا عالمی ریکارڈ بنایا ہے۔

مزید پڑھیں: احمد آباد میں بنایا گیا دنیا کا سب سے چھوٹا سونے کا ورلڈ کپ

وہ چاہتے ہیں کہ ان کے بنائے ہوئے یہ فن پارے کسی بھی جگہ نمائش کے لیے پیش کیے جائیں۔ اقبال نے ہندوستان کے وزیر اعظم نریندر مودی اور ہندوستان کے وزیر کھیل کو ایک خط لکھ کر اپیل کی ہے کہ اس چھوٹی سی ٹرافی کو حکومت ہند کی جانب سے جو بھی ٹیم کامیاب ہوگی اس ٹیم کو تحفۃ پیش کیا جائے۔ سمندری نمک کے دانے سے چھوٹی، سونے سے اس ٹرافی کو بنانے میں 5 دن لگے اور ان کا وزن مائکرو گرام میں ہے، یہ اتنے ہلکے ہیں کہ ان کا وزن ملی گرام میں نہیں آئے گا۔

Last Updated : Oct 26, 2023, 11:17 AM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.