اجمیر میں بیاور روڈ خیم پورہ مسعودہ میں 17 بیگھا زمین پر 20 کروڑ 80 لاکھ کی لاگت سے سرکاری رہائشی ہائی سیکنڈری اسکول کی عمارت تعمیر ہو رہی ہے، جس میں طلبا کو محکمہ جاتی منصوبے کے مطابق تعلیم، رہائش، کھانا، جوتے، لباس وغیرہ مفت مہیا کیے جائیں گے۔
یہ خیال کیا جاتا ہے کہ مسعودہ کا یہ اسکول غریب بچوں کی تعلیمی ترقی میں سنگ میل ثابت ہوگا۔
مذکورہ رہائشی اسکول کے علاوہ، مسعودہ میں محکمہ اقلیت کی جانب سے تقریبا 3.5 ساڑھے تین کروڑ کی لاگت سے 15 اسکولوں میں اضافی کلاس کی تعمیر کا کام بھی جاری ہے جو تکمیل کے آخری مرحلے میں ہے۔
طلباء کے لئے جلد ہی یہ کلاس روم دستیاب ہو جائیں گے۔ محمّد جلال الدین نے تعمیراتی کاموں کو تیز کرنے اور معیار کو برقرار رکھنے کی ہدایت دی۔
یہ بھی پڑھیں: ملٹری انٹیلیجنس کی بڑی کارروائی ، ایک مشتبہ شخص گرفتار
اقلیتی بہبود افسر محمّد جلال الدین نے مسعودہ میں اقلیتی بوائز ہاسٹل کے لئے ڈائیٹ مسعودہ کے قریب ڈسٹرکٹ کلکٹر کے ذریعہ مختص شدہ اراضی کا بھی معائنہ کیا اور کامن سروس سینٹر کے لئے موزوں اراضی کی نشاندہی کرنے کے لئے متعدد اراضی کا معائنہ کیا۔
اس کے علاوہ اقلیتی آفیسر کی طرف سے عوامی نمائندوں، ماہرین تعلیم اور اقلیتی برادری کے نامور افراد کے ساتھ 'پی ایم جے وی کے' اسکیم کے تحت نئی تجاویز کے لئے بھی ایک اجلاس ہوا، جس میں لوگوں کی فلاح و بہبود کے لئے علاقے کی ضروریات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔