ETV Bharat / state

Rajasthan woman Anju انجو نے جاری کیا ویڈیو، گھر والوں کو ہراساں نہ کرنے کی اپیل کی

راجستھان کی خاتون انجو، جو اپنے فیس بک دوست سے ملنے پاکستان گئی ہیں، نے ایک ویڈیو شیئر کی ہے اور الور راجستھان میں اپنے اہل خانہ کو ہراساں نہ کرنے کی اپیل کی۔ انہوں نے مزید کہا کہ وہ سفری ویزے پر پاکستان آئی ہیں اس لیے اس نے کوئی غلط کام نہیں کیا۔ Indian Woman Crosses Border for Pakistani Lover

انجو نے جاری کیا ویڈیو، گھر والوں کو ہراساں نہ کرنے کی اپیل کی

author img

By

Published : Jul 24, 2023, 3:04 PM IST

انجو نے جاری کیا ویڈیو، گھر والوں کو ہراساں نہ کرنے کی اپیل کی

الور: ایک جانب پاکستانی بارڈر پار سے سیما حیدر اپنے بچوں کے ساتھ سرحد پار کر کے گریٹر نوئیڈا پہنچ گئی۔ دوسری جانب بھارتی انجو سرحد پار کرکے پاکستان پہنچ گئی۔ ایک شادی شدہ ہندوستانی خاتون جو اپنے دوست سے ملنے پاکستان گئی تھی، جس سے اس کی دوستی ہوئی اور فیس بک پر اس سے محبت ہوگئی، نے اب ایک ویڈیو شیئر کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ جلد وطن واپس آجائے گی۔ قبل ازیں بھیواڑی، الور راجستھان کی انجو اپنے پیار سے ملنے کے لیے سفری ویزا پر پاکستان پہنچی۔ انجو پورے ملک میں موضوع بحث بنی ہوئی ہے۔ ملک کے عوام محوِ حیرت اور تجسس میں ہیں جب کہ پولیس تحقیقات میں مصروف ہیں۔ انجو کی خبریں میڈیا میں مسلسل چل رہی ہیں۔ ایسے میں انجو نے پاکستان سے ایک ویڈیو بھیجی ہے۔ جس میں انجو اپنے بچوں کو پریشان نہ کرنے کی اپیل کر رہی ہے۔ انجو نے بتایا کہ وہ عمل جس کے ذریعے وہ پاکستان آئی تھی۔ اسی عمل کے ذریعے اسی مقام پر واپس بھارت پہنچیں گی۔

یہ بھی پڑھیں:

بھیواڑی کی رہائشی انجو پاکستان کے شہر لاہور پہنچ گئی۔ یہ اطلاع ملتے ہی پولس انتظامیہ چوکس ہوگئی۔ انجو کے شوہر اروند سے بھیواڑی میں پوچھ گچھ کی جا رہی ہے۔ اتر پردیش کے بلیا ضلع کے خان پور گاؤں کا رہنے والا اروند سال 2005 میں بھیواڑی راجستھان میں نوکری کے لیے آیا تھا۔ سال 2007 میں اس کی ملاقات مدھیہ پردیش کے گنا ضلع کی رہنے والی انجو سے ہوئی۔ انجو بھیواڑی کے تپوکڈا میں ایک کمپنی میں بھی کام کرتی ہے۔ انجو کی خبر نیوز چینل سوشل میڈیا پر زبردست وائرل ہونے لگی۔ اس کی اطلاع ملنے کے بعد انجو نے پاکستان سے ایک ویڈیو بنا کر اپنے گھر والوں کو بھیج دی۔ اس میں اس نے پولس انتظامیہ اور میڈیا سے اپیل کی ہے۔ اس میں انجو نے سبھی سے اپیل کی ہے کہ ان کے بچوں اور گھر والوں کو ہراساں نہ کیا جائے۔ وہ اچانک پاکستان نہیں آئی۔ اس کے لیے وہ کافی عرصے سے منصوبہ بندی کر رہی تھی۔ وہ قانونی طور پر پاکستان آئی ہیں۔ جس طرح سے وہ آئی تھی۔ وہ اسی قانونی طریقے سے ہندوستان واپس آئیں گی۔ جو بھی بات کرنا چاہتا ہے، براہ راست انجو سے بات کریں وہ ہر بات کا جواب دے گی۔

انجو نے اپنے ویڈیو میں کہا کہ وہ تمام سوالوں کے جواب دینے کے لیے تیار ہیں۔ جب وہ انڈیا آئیں گی۔ تو میڈیا، پولیس اور انتظامی اداروں کو تمام تر جوابات دے گی۔ انہوں نے کہا کہ وہ پاکستان میں مکمل طور پر محفوظ ہیں۔ اروند کی ایک 15 سالہ بیٹی اور 5 سال کا بیٹا ہے۔ انجو نے پاکستان جانے کے لیے ایک نئی سم خریدی تھی۔ اس نے اپنا نمبر بھی اپنے شوہر کو نہیں دیا۔ اس اطلاع کے بعد مقامی پولیس اور انٹیلی جنس ایجنسی ابھی موقع پر پہنچی اور اروند سے مسلسل بات کر رہی ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.