گزشتہ سال کی طرح اس سال بھی درگاہ کے نظام گیٹ کے باہر سے ترنگا ریلی کا انعقاد کیا گیا ترنگا ریلی تنظیم کے انتظامیہ حاجی محمود خان نے بتایا کہ جشن آزادی سے ایک روز قبل یہ ترنگا ریلی نکالی جاتی ہے جس میں پولیس افسران سے لے کر سماجی کارکن اور سیاستدان سمیت مسلم تعلیمی اداروں کے بچے بھی شرکت کرتے ہیں, مسلم نوجوانوں نے مل کر اس ترنگا ریلی کے ذریعہ عوام میں وطن پرستی کا پیغام دیا۔
انہوں نے بتایا کہ وطن پرستی کی بیداری اور ملک سے محبت کا پیگام دینے کیلئے یہ ترنگا ریلی کا انعقاد کیا گیا تھا، جس میں بازار میں موجود ملک واسیوں اور دکانداروں میں 786 ترانگا جھنڈا اور بیج تقسیم کئے گئے۔