ETV Bharat / state

Free Clinic Open in Ajmer اجمیر شریف میں خواجہ غریب نواز کلینک کا افتتاح

خواجہ غریب نواز کلینک پر اجمیر شریف میں شدید قسم کے مریضوں کے لیے مفت میں دوائیاں دستیاب ہوں گی۔ Khwaja Garib Nawaz Clinic in Ajmer Sharif

Free Clinic Open in Ajmer
Free Clinic Open in Ajmer
author img

By

Published : Oct 6, 2022, 11:17 AM IST

اجمیر، راجستھان: خدمت خلق کی مناسبت سے اجمیر شریف درگاہ Dargah Ajmer Sharif کے خادموں کی جانب سے تمام مذاہب کے مریضوں کو مفت علاج مہیا کرایا جائے گا۔ اسی خدمت کے مدنظر خادم محلہ میں واقع چشتیہ ہال کے قریب اس نئے کلینک کا افتتاح کیا گیا۔ Inauguration of Khwaja Garib Nawaz Clinic in Ajmer Sharif

اجمیر شریف میں خواجہ غریب نواز کلینک کا افتتاح

یہ بھی پڑھیں:

انجمن سید زادگان کے زیرِ اہتمام خواجہ غریب نواز کلینک کا افتتاح کیا گیا، جس میں مریضوں کو بہتر علاج مہیا کرایا جائے گا۔ اس کلینک میں شدید قسم کے مریضوں کے لیے بیڈ بھی لگائے گئے ہیں اور دو شفٹ میں الگ الگ فزیشین ڈاکٹر کی ڈیوٹی بھی لگائی گئی ہے۔ کلینک کے ذمہ دار انجمن سید زادگان کے ممبر سید اسلم چشتی کے مطابق علاقہ کے آس پاس کے مریضوں کو مفت علاج کے ساتھ ساتھ مختلف طرح کی جانچ بھی مفت میں کی جائے گی۔
غور طلب ہے کہ مسلم علاقے میں مریضوں کو اس طرح بہترین ٹیکنالوجی سہولیات کے ساتھ علاج ملنا صحت یابی تندرستی کی بہترین علامت ہے۔ خدمت خلق کے جذبے کے ساتھ اس کلینک کا اجراء کرکے مقامی افراد کو راحت فراہم کی جا رہی ہے۔ کلینک کے اجرا کے موقع پر انجمن سید زادگان کے صدر سید غلام کبریا چشتی، سیکرٹری سید سرور چشتی، سید منور پہلوان، سید غفار حسین کاظمی، سید التمش سنجری، سید فضل مصطفیٰ، سید بدر مصطفیٰ، سید بابر چشتی، حاجی سید عمران چشتی، سید عبدالحق چشتی اور سید سمیع عثمانی دیگر ذمہ داران موجود رہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.