اسلامک برس کے پہلے ماہ کا آغاز ہونے کے بعد ریاست راجستھان میں دس روز تک مختلف تنظیموں کی جانب سے محفل میلاد ہوتی ہیں اور حضرت امام حسین رضی اللہ تعالی عنہ کی یاد میں کربلا کا واقعہ سنایا جاتا ہے لیکن اس مرتبہ عالمی وباء کورونا کا قہر پورے عالم بھر میں ہے۔ اس لئے اس بار یہ تمام محفل مجلس مسجد اور دیگر مقامات پر نہیں ہو پائیں گی۔کورونا وائرس کے مدنظر اب یہ تمام مجلس آن لائن کروانے کا فیصلہ لیا گیا ہے۔
وہیں سنی دعوت اسلامی تنظیم کے مفتی خالد ایوب مصباحی نے بتایا کہ جو شہادت کی محفلیں سجتی تھی وہ اس بار لاک ڈاؤن کوروناکی وجہ سے نہیں لگ پائی ہے۔ جس کے مدنظر ہم نے آن لائن مجلس کا سیٹ اپ تیار کیا ہے۔'
یہ بھی پڑھیں: جئے پور: مقامی رکن اسمبلی کے خلاف عوام کا احتجاج
انہوں نے بتایا کی سنی دعوت اسلامی تنظیم کی جانب سے ہمارا جو آفیشل چینل ہیرا اسلامی چینل اس پر لائیو کیا جائے گا، اس وجہ سے ان شاء اللہ جو تمام پروگرام ہیں جو پہلے نشر ہوتے تھے وہ اب نشر ہوں گے، ہم لوگوں کو پوری امید ہے کہ جو بھی ہمارے زائرین ہیں وہ آن لائن چینل سے کافی زیادہ فیز حاصل کریں گے اور جس طرح سے پہلے ہدایت دی جاتی تھی وہ تمام کام اس بار بھی مکمل ہوں گے۔'
واضح رہے کہ سنی دعوت اسلامی تنظیم کی جانب سے رمضان المبارک کے مقدس ماہ میں بھی آن لائن پروگراموں کا اہتمام کیا گیا تھا۔