جےپور: کانگریس اقلیتی مورچہ کے قومی صدر عمران پرتاب گڑھی (Imran Pratapgarhi) آج راجستھان کے دارالحکومت میں واقع سانگانیر ایرپورٹ پہنچے، جہاں کانگریس اقلیتی مورچہ کی جانب سے ان کا شاندار استقبال کیا گیا۔
وہیں کانگریس اقلیتی مورچہ راجستھان کے سابق چیئرمین عابد کاغذی نے ای ٹی وی بھارت سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ 3 جون کو عمران پرتاب گڑھی کو قومی صدر بنایا گیا تھا جس کے بعد سے وہ مسلسل اجمیر شریف درگاہ آنے کی بات کررہے تھے، لیکن کورونا کی وجہ سے وہ نہیں آسکے۔ انہوں نے بتایا کہ آج وہ جےپور پہنچے یہاں سے وہ اجمیر جائیں گے جہاں وہ اجمیر شریف درگاہ کی زیارت کریں گے اور اس کے بعد منگل کے روز وزیراعلیٰ اشوک گہلوت سے ملاقات کریں گے۔
جےپور سے عمران پرتاب گڑھی 1.30 بجے اجمیر کے لیے روانہ ہوں گے، 5.30 بجے حضرت خواجہ معین الدین چشتی رحمۃ اللہ علیہ کی درگاہ میں زیارت کریں گے، 7 بجے اجمیر میں کانگریس کے رکن پارلیمنٹ، رکن اسمبلی اور کانگریسی رہنماؤں سے سرکٹ ہاؤس میں ملاقات کریں گے، 9 بجے اجمیر سے جےپور کے لئے روانہ ہوں گے اور رات کو جے پور میں ہی آرام کریں گے۔
مزید پڑھیں:Imran Pratapgarhi: عمران پرتاب گڑھی کا دو روزہ راجستھان دورہ
وہیں کل 27 جولائی منگل کے روز صبح 10.30 بجے راجستھان کے وزیراعلیٰ اشوک گہلوت سے ملاقات کریں گے اور کانگریس کے ریاستی صدر گووند سنگھ ڈوٹاسرا سے بھی ملاقات کریں گے، دوپہر 1 بجے ریاستی کانگریس دفتر میں کانگریس اقلیتی مورچہ راجستھان کے عہدیداران سے ملاقات کریں گے اور ملاقات کے بعد واپس دہلی کے لیے روانہ ہو جائیں گے۔