ETV Bharat / state

Weekend Curfew in Ajmer: اجمیر میں ویکینڈ کرفیو کا اثر - راجستھان میں کورونا کا اثر

کورونا وائرس Coronavirus کے سبب ملک کے بیشتر شہروں میں رات کا کرفیو Night Curfew اور کچھ شہروں میں ویکینڈ کرفیو Weekend Curfew نافذ کیا گیا ہے۔

Weekend Curfew in Ajmer
Weekend Curfew in Ajmer
author img

By

Published : Jan 16, 2022, 7:31 PM IST

راجستھان حکومت نے ریاست میں ویکینڈ کرفیو نافذ کرنے کا اعلان کیا Weekend Curfew in Rajasthan جس کے بعد سنیچر کی رات 11 بجے سے پیر کی صبح تک لاک ڈاؤن نافذ کیاگیا۔

اجمیر میں ویکینڈ کرفیو کا اثر

ویکینڈ کرفیو کا اثر اجمیر شہر Weekend Curfew in Ajmer میں بھی دیکھا گیا، جہاں شہر کی دکانیں اور دیگر کاروبار مکمل طور پر بند رہے۔

اس دوران اجمیر کے ایس پی وکاس شرما نے خود شہر بھر کے انتظامات کا جائزہ لیا۔ ایس پی شرما نے کہا کہ لوگ ویکینڈ کرفیو کے اصولوں پر پوری طرح عمل کر رہے ہیں۔

شہر کے بعض علاقوں میں گھروں سے باہر نکلنے والے لوگوں سے پولیس نے وجہ پوچھی اور گھر سے باہر ضروری کام سے آنے والوں کو ہی اجازت دی گئی۔

اس کے علاوہ درگاہ علاقہ اور مسلم علاقے میں ویکینڈ کرفیو Weekend Curfew کا زبردست اثر رہا۔ جہاں درگاہ بازار پوری طرح سے ویران دکھائی دے رہا تھا اور کورونا گائیڈ لائنز کے مطابق لوگ اپنے گھروں میں ہی تھے۔

ملک بھر سے اجمیر پہنچنے والے زائرین نے بھی اپنے مہمان خانوں اور ہوٹلوں میں رہنے کو ترجیح دی، جبکہ درگاہ شریف میں عام زائرین کے داخلے پر بھی پابندی عائد کردی گئی تھی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.