ریاست راجستھان کے شہر اجمیر میں مساجد کے آئمہ و مؤذنین اب اپنی تنخواہ نہیں ملنے سے بے حد مایوس ہیں۔ ان کی دشواریوں کے پیش نظر تنظیم آئمہ مساجد کے ضلع سرپرست ایس ایف حسن چشتی نے وزیر اعلیٰ اشوک گہلوت کو خط لکھ کر آئمہ و مؤذنین کے حالات سے باخبر کیا ہے۔
چشتی نے اپنے خط میں وزیر اعلی کو بتایا کی کورونا وائرس اور لاک ڈاؤن کی وجہ سے مساجد کے آئمہ و مؤذنین کو دو مہینے سے تنخواہ نہیں ملی ہے۔ جب کی رمضان میں بھی مساجد بند رہنے سے ان کو نذرانہ بھی نہیں مل پایا تھا۔ ایسے میں اب ان سب کی مالی حالت بہت خراب ہوگئی ہے۔ حالانکہ مسجد کمیٹی کی جانب سے تمام آئمہ و مؤذنین کو بینک اکاؤنٹ کھلوانے کو کہا گیا تھا۔ لیکن پھر بھی دو مہینے سے اکاؤنٹ میں کوئی تنخواہ کی رقم نہیں پہنچی ہے۔
اجمیر درگاہ کمیٹی میں پانچ نئی سب کمیٹیاں تشکیل
ایسے میں اب امید کی جا رہی ہے کی راجستھان وقف بورڈ جلد ہی توجہ دے کر مسجد کمیٹی کے ذریعے اس معاملے کو حل کرے گا۔